تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 633 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 633

تاریخ احمدیت جلد ۳ 621 " تاریخ احمدیت " پر تبصرے حضرت ملک غلام فرید صاحب ایم اے ایڈیٹر تفسیر القرآن انگریزی کا مکتوب گرامی اللہ بھلا کرے دارالمصنفین کے کارکنوں کا کہ ان کی زیر نگرانی مولوی دوست محمد صاحب نے " تاریخ احمدیت حصہ چہارم " کی تالیف فرما کر احمد یہ لٹریچر میں ایک بہت مفید۔اہم اور قیمتی تاریخی تصنیف کا اضافہ کیا ہے۔مولوی صاحب موصوف نے اس سے قبل تاریخ احمدیت کے تین حصے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی قبل از دعوئی مسیحیت اور بعد از دعوئی پر مشتمل تھے تالیف فرما کر سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کے ہر باب کو مکمل کر دیا تھا۔وہ کام بھی اپنی ذات میں بہت اہم اور مشکل تھا۔مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات پر کافی مواد مختلف تصنیفات کی شکل میں پہلے سے موجود تھا اس لئے مولوی صاحب موصوف کو حضور کے حالات زندگی کو منضبط کرنے میں غائبا اتنی کاوش نہ اٹھانی پڑی۔جتنی کہ تاریخ احمدیت کے حصہ چہارم کے مطالعہ سے معلوم ہو تا ہے کہ کو حضرت خلیفتہ اصحیح اول کے متعلق حالات جمع کرنے میں اٹھانی پڑی۔کیونکہ سوائے ایک آدھ چھوٹی سی کتاب کے کوئی قابل ذکر تصنیف موجود نہ تھی۔جو آپ کی بھر پور زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتی۔حضرت خلیفتہ المسیح اول ان کی زندگی کے حالات کو بن کر نا اس لئے بھی نسبتاً زیادہ مشکل تھا۔کہ آپ ایک جہاں گردوجہاں دیدہ انسان تھے۔آپ بہت جگہ پھرے تھے اور زندگی کے نرم و گرم حالات سے گزرے تھے۔مولوی دوست محمد صاحب نے بلا مبالغہ ہزاروں ہی صفحات کتب اور اخبارات مثلا بدر - الحکم - الفضل۔پیغام صلح وغیرہ کے پڑھے۔اور بیسیوں احباب سے مل کر حالات دریافت کئے۔تاریخ احمدیت کے تین حصوں کی تالیف سے مولوی صاحب موصوف اپنے میں یہ قابلیت اور استعداد پیدا کر چکے تھے۔کہ کس طرح کسی شخص کے حالات زندگی کو سبق آموز اور دل کش پیرائے میں تصنیف کرنا چاہئے۔پھر مسیح پاک کے صدیق کی تو ساری زندگی ہی سراپا نور تھی۔وہ کیوں سبق آموز اور دل کش نہ ہوتی۔حق یہ ہے کہ مولوی دوست محمد صاحب کی قوت تحریر نے اس کی دل کشی کو کم نہیں ہونے دیا۔یہ تو کتاب کے مطالعہ سے ہی پتہ لگ سکتا ہے۔کہ سید نانور الدین کس روحانی عظمت اور بلند کریکٹر کے انسان تھے۔مگر جو بات اس ضخیم کتاب کے صفحہ صفحہ سے مترشح ہوتی ہے وہ حضرت سید نا کا اپنے خدا پر پہاڑوں جیسا اٹل تو کل۔اس کی توحید کے لئے الله