تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 508 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 508

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 500 خلافت اوٹی کے آخری ایام تار بھی سنائیے۔اس پر ڈاکٹر صاحب نے کھسیانے ہو کر دوبارہ عرض کیا کہ حضرت خواجہ صاحب کا تار آیا ہے وہ لکھتے ہیں کوئی آدمی بھیج دیا جائے یہ کارروائی حاضرین کو بہت ناگوار گزری۔اور سمجھے کہ وہ مولوی شیر علی صاحب کو نکالنا چاہتے ہیں اور مولوی صدرالدین صاحب کا جانا پسند نہیں کرتے۔اس لئے وہ ڈرتے ہیں کہ اگر مولوی صدر الدین صاحب کا نام لیا جائے گا۔تو شاید حضرت صاحب انہی کو بھیجنے کا ارشاد فرما دیں گے۔چنانچہ خود ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کا اپنا بیان ہے۔۱۷ / فروری کی رات کو یعنی اسی شب کو جب مولوی صدرالدین صاحب میرے ساتھ حسب معمول حضرت صاحب کو کھانا کھلانے کے لئے گئے۔آپ نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا۔آپ سے صرف چھ ماہ کی زندگی مانگتا ہوں۔فرمایا۔شملہ بھی تو لوگ سیر کر آتے ہیں۔مطلب یہ تھا کہ مولوی صاحب خواجہ کمال الدین صاحب کی مدد کے لئے انگلستان جانے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کریں۔اس کے جواب میں مولوی صدر الدین صاحب نے عرض کیا۔ساری زندگی حاضر ہے۔اس پر حضرت صاحب بہت خوش ہوئے"۔خواجہ صاحب کا ولایت سے تار آیا۔جس کا مضمون یہ تھا کہ مولوی صدرالدین صاحب کو فوراً بھیج دو۔مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے تار دیا۔کہ حضرت صاحب کو سناد۔۔۔۔۔۔میں نے اس خیال سے کہ حضرت صاحب کو خواجہ صاحب کے اس معالمہ میں عدم استقلال رائے کا افسوس ہو گا۔صرف اتنا عرض کر دیا۔کہ خواجہ صاحب کا مددگار کے متعلق تار آیا ہے"۔بهر حال اصل معامله تو مولوی صدر الدین صاحب کے متعلق تھا مگر چونکہ مولوی محمد علی صاحب نے حضرت خلیفہ اول کے سامنے حضرت مولوی شیر علی صاحب کا نام پیش کر دیا تھا اس لئے مولوی شیر علی صاحب نے چھ ماہ کے لئے رخصت کی درخواست دے دی۔مگر جب یہ معاملہ پیش ہوا تو انجمن نے فیصلہ کیا کہ انجمن کا کوئی ریزولیوشن نہیں ہے۔کہ جس میں اس نے مولوی شیر علی صاحب کو ولایت جانے کا حکم دیا ہو۔یہ ان کا پرائیوٹ معاملہ ہے۔اس طرح یہ تجویز درمیان میں ہی رہ گئی۔حضرت خلیفہ اول کی مرض الموت کا آغاز زغم کی بیماری سے صحت یاب ہونے کے باوجود حضرت خلیفہ اول کی صحت بحال نہیں ہو سکی اور زیادہ کمزوری کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے تھے۔مگر آپ کے دینی مشاغل پورے زور شور سے جاری تھے۔اس بے مثال دماغی محنت و کاوش کے ساتھ بڑھاپے کی اس عمر میں آپ کو گمنام ٹریکٹوں کے فتنے کا شدید صدمہ پہنچا جس سے آپ جانبر نہ ہو سکے۔آپ نے جلسہ سالانہ