تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 493
تاریخ احمدنات، جلد ۳ 485 اخبار " الفضل "اور "پیغام صلح " کا اجراء اس جلسہ پر حضرت صاحبزادہ صاحب کو حضرت صاحبزادہ صاحب کی مصروفیات:۔بہت مصروفیت تھی آپ دونوں وقت خود پاس کھڑے ہو کر دو ہزار کا کھانا تقسیم کراتے اور سب مہمانوں کے کھانا کھانے کے بعد گھر تشریف لے جاتے۔دن میں کئی بار انتظامات جلسہ کا معائنہ کرتے اور مناسب ہدایات دیتے تھے مہمانوں تک تازہ خبریں پہنچانے کی غرض سے آپ نے جلسہ کے دنوں میں الفضل کے دور رقہ کا انتظام فرمایا۔جو روزانہ شائع ہو تا تھا۔ان مصروفیات کے باوجود آپ نے تمام احباب سے ملاقاتیں بھی کیں۔اور حصول تقویٰ کے ذرائع پر بھی موثر تقریر فرمائی۔نیز انصار اللہ کے جلسہ عام کو بھی خطاب فرمایا۔جس میں آپ نے انصار اللہ کے خلاف الزامات کی تردید کی۔اور انصار کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مال جان اور وقت کو تبلیغ احمدیت کے لئے وقف کر دیں۔جلسه ۱۹۱۳ء خدائی تائید و نصرت کا ایک نشان تھا۔جو تائید خلافت کا روح پرور نظاره: خلافت کی تائید میں ظاہر ہوا۔گمنام ٹریکٹوں کی اشاعت نے جماعت کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی جو ناپاک اور مذموم سازش کی تھی وہ اس عظیم اجتماع کے ذریعہ ناکام و نامراد ہوئی۔اور احمد کی بڑی کثرت سے شمع خلافت کے گرد پروانوں کی طرح جمع ہو گئے اور خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انہوں نے قابل رشک مالی قربانیاں پیش کیں۔حضرت خلیفہ اول نے خود "شکریہ" کے عنوان سے ایک مضمون جلسہ کے بعد شائع کرایا۔جس میں فرمایا :۔” پچھلے سال بعض نادانوں نے قوم میں فتنہ ڈلوانا چاہا اور اظہار حق نامی اشتہار عام طور پر تقسیم کیا گیا۔جس میں مجھ پر بھی اعتراضات کئے گئے۔مصنف ٹریکٹ کا تو یہ منشا تھا کہ اس سے جماعت میں تفرقہ ڈال دے لیکن اللہ تعالی نے اپنی بندہ نوازی سے مجھے اور جماعت کو اس فتنہ سے بچالیا۔اور ایسے رنگ میں مدد اور تائید کی کہ فتنہ ڈلوانے والوں کے سب منصوبے باطل اور تباہ ہو گئے۔۔جس کا نمونہ اس سال جلسہ سالانہ کے موقعہ پر نظر آرہا تھا۔یہ خدا تعالیٰ کی خاص تائید اور نصرت تھی کہ امسال باوجود بہت سے موانع کے اور باوجود " اظہار حق " جیسے بد ظنی پھیلانے والے ٹریکٹوں کی اشاعت کے جلسہ پر لوگ معمول سے زیادہ آئے۔اور ان کے چہروں سے وہ محبت اور اخلاص ٹپک رہا تھا جو بزبان حال اس بات کی شہادت دے رہا تھا کہ جماعت احمدیہ ہر ایک بداثر سے محفوظ اور مصنون ہے۔علاوہ ازیں مختلف جماعتوں نے ایثار کا بھی اس دفعہ وہ نمونہ دکھایا کہ اس سے اللہ تعالی کا خاص فضل ثابت ہو تا تھا۔پچھلے تمام سالوں کی نسبت اب کی دفعہ لگنے روپے کے وعدہ یا وصولی ہوئی