تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 494
تاریخ احمد بیت - جلد ۳ 486 اخبار الفضل " اور " پیغام صلح " کا اجراء " اس جلسہ نے ان لوگوں کے خیالات کو بھی باطل کر دیا۔جو کہتے تھے کہ نورالدین گھوڑے سے گر گیا ہے۔جب ایک دفعہ خلافت کے خلاف شور ہوا تھا تو مجھے اللہ تعالٰی نے رویا میں دکھایا تھا۔میں۔۔۔۔۔۔اس خواب سے سمجھا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ یہ خلافت کے گھوڑے سے گر جائے گا جھوٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ مجھے اس پر قائم رکھے گا۔بلکہ کامیابی عطا فرمائے گا۔سوخد اتعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے میری اس خواب کو بھی پورا کیا۔اور اس سال کے جلسہ نے اس کی صداقت بھی ظاہر کر دی کہ باوجود لوگوں کی کوششوں اور مخالفتوں کے اور باوجود گمنام ٹریکٹوں کی اشاعت کے اس نے میری تائید پر تائید کی۔اور جماعت کے دلوں میں روز بروز اخلاص اور محبت کو بڑھایا اور ان کے دل کھینچ کر میری طرف متوجہ کر دئے۔اور انہیں اطاعت کی توفیق دی اور فتنہ پردازوں کی حیلہ سازیوں کے اثر سے بچائے رکھا"۔