تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 460 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 460

452 اخبار " الفضل " اور " پیغام صلح " کا اجراء اخبار پیغام صلح کا اجراء لاہوری ممبران انجمن نے یہ محسوس کر کے کہ قادیان میں ان کی باغیانہ تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی لاہور میں ”پیغام صلح سوسائٹی" کی بنیاد رکھی۔چنانچہ ترجمه یادداشت شراکت مع دستور العمل پیغام صلح سو سائٹی لیٹڈ لاہور میں اس انجمن کے بارے میں ہمیں یہ تفصیلات ملتی ہیں۔ا۔۳۔اس سوسائٹی کی رجسٹری بموجب ایکٹ ہائے ہند نمبر۶ - ۱۸۸۶ء جولائی ۱۹۱۳ء میں ہوئی۔۔اس سوسائٹی کا دفتریا ہو راحمد یہ بلڈ نگس میں قائم ہوا۔اس سوسائٹی کے اغراض و مقاصد میں اشاعت اسلام، ملک میں قیام امن ، ایک اخبار کا اجراء اور واعظین مقرر کرنا تھا۔اس سوسائٹی کے بانی سید محمد حسین شاہ اور حصہ داریہ تھے۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب۔ملک غلام محمد صاحب۔سید الطاف حسین صاحب شیخ عبد الرزاق صاحب بیرسٹرایٹ لاء۔فضل الہی صاحب۔بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر۔سوسائٹی نے اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے ۱۰ جولائی ۱۹۱۳ء سے ایک اخبار ”پیغام صلح" جاری کیا۔اس اخبار سے عملی تعلق رکھنے والے چار اصحاب تھے۔(۱) ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب جو اخبار کے لئے مضمون بھی لکھتے اور اپنی گرہ سے اس کے لئے خرچ بھی کرتے تھے۔(۲) بابو منظور اٹھی صاحب جو اخبار کے قلمی اور انتظامی معاون بھی تھے۔(۳) مولوی عبدالحق صاحب جو دفتر میں کام کرتے تھے۔(۴) خلیفہ رجب دین صاحب ( پرنٹر و پبلشر) جہاں " الفضل " کا نام خود حضرت خلیفہ اول نے تجویز فرمایا۔وہاں ”پیغام صلح" کا نام اخبار کی سوسائٹی نے رکھا۔شروع میں یہ ہفتہ میں تین بار شائع ہو تا تھا۔جس پر اخبار "الحق" نے تنقید کی کہ یہ قبل از وقت ہے۔"پیغام صلح" کے دو اہم ترین مقاصد تھے اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان اور خصوصاً حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کے خلاف مہم - دوم خواجہ کمال الدین صاحب کے مشن کا پراپیگنڈا کر کے غیروں میں مقبولیت حاصل کرنا پیغام صلح میں لکھا ہے۔پیغام صلح کا اجراء جولائی ۱۹۱۳ء میں ایسے حالات میں عمل میں آیا۔جب سلسلہ احمدیہ میں اندرونی طور پر بہت کچھ خلفشار پیدا ہو چکا تھا اور قادیان میں میاں محمود احمد صاحب اور ان کے خاندان کے دیگر اصحاب بالخصوص ان کے نانا میر ناصر نواب صاحب لاہور کے پاک ممبروں کے متعلق طرح طرح کی چہ میگوئیاں کرتے پھرتے اور