تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 293 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 293

285 مدرسہ احمدیہ کے سنگ بنیاد سے مکین خلافت کے نشان تک ہا ہر جلسوں پر لے جاتے۔خود بھی تقریر فرماتے اور ان سے بھی تقریریں کراتے۔آپ نے اپنی خدادا علمی، روحانی اور انتظامی قابلیتوں سے مدرسہ احمدیہ کی عظمت کو چار چاند لگا دے۔مگر افسوس زندگی نے وفانہ کی اور آپ ۱۹ / مارچ ۱۹۴۴ء کو انتقال فرما گئے اور آپ کی بجائے مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔۱۹۴۷ء میں تقسیم ملک کے بعد جب قادیان فسادات کی لپیٹ میں آگیا تو مدرسہ احمدیہ کے چار اساتذہ جن میں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل بھی تھے درویشوں میں شامل ہوئے اور بقیہ اساتذہ کا قافلہ جامعہ احمدیہ کے سٹاف کے ساتھ ۱۰/ نومبرے ۱۹۴ء کو بذریعہ کنوائے قادیان سے لاہور پناہ گزین ہوا۔نٹے بدلے ہوئے حالات میں چونکہ دو مستقل اداروں مدرسہ احمدیہ کا احیاء پاکستان میں کا علیحدہ علیحدہ شکل میں قائم رہنا مشکل تھا اس لئے ان کا الحاق کر کے ۱۳/ نومبر ۱۹۴۷ء کو لاہور میں ایک مخلوط ادارہ کا اجراء کیا گیا جس میں مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے طلبہ جامعہ احمدیہ کے پرنسپل مولانا ابو العطاء صاحب فاضل کی زیر نگرانی تعلیم پاتے تھے جگہ کی تنگی نیز ہوسٹل کی سہولتوں کے میسر نہ آنے کی وجہ سے یہ ادارہ چند دن بعد پہلے چنیوٹ میں بعد از ان دو ماه بعد احمد نگر ( متصل ربوہ) میں منتقل کر دیا گیا۔شروع دسمبر ۱۹۴۹ء میں جامعتہ المبشرین یعنی مبشرین کالج کا اجراء ہوا۔جس میں جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل طلباء کو تبلیغ اسلام کی خصوصی ٹریننگ دی جانے لگی۔آخری / جولائی ۱۹۵۷ء کو مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ اور جامعتہ المبشرین تینوں ادارے ایک ہی درسگاہ میں مدغم کر دئے گئے اور اس درسگاہ کے پرنسپل سید داؤ د احمد صاحب (خلف الصدق حضرت میر محمد اسحق صاحب مقرر ہوئے اب یہ درسگاہ جو۔۔۔۔۔۔۔۔جامعہ احمدیہ کے نام سے یاد کی جاتی ہے۔آپ کی زیر نگرانی ترقی کر رہی ہے اسے نہایت عمدہ عمارت میسر آگئی ہے اور دار الاقامہ کی عمارت بھی نہایت عمدہ ہے۔طلبہ کی تعلیم کے لئے بہترین لائبریری بھی موجود ہے۔اعانت یتامی و مساکین کے لئے تحریک جنوری ۱۹۹۸ء میں حضرت خلیفتہ المسیح اول نے یتامی اور مساکین فنڈ کی اعانت کے لئے تحریک فرمائی جس کے لئے سو روپیہ آپ نے خود بھی عطا فرمایا۔اس سال حضرت مسیح موعود علیہ حضرت مسیح موعود کی دو عظیم پیشگوئیوں کا ظہور السلام کی دو عظیم الشان