تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 64 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 64

تاریخ احمد بیت - جلد ۲ 41 " حقیقتہ المہدی " کی تصنیف و اشاعت کیا اور حضور نے اجازت دے دی۔" تریاق القلوب " ساری چھپ چکی تھی اور صرف ایک صفحہ کے قریب مضمون حضرت اقدس کے ہاتھ کا لکھا ہوا کاتب کے پاس پڑا تھا۔اس کے ساتھ حضرت اقدس نے ایک صفحہ کے قریب مضمون اور بڑھا دیا اور آخر میں دو صفحے لگا کر ۲۸ / اکتوبر ۱۹۰۲ء کو شائع کردی گئی۔ستارہ قیصرہ کی تصنیف و اشاعت ساٹھ سالہ جوبلی کے موقعہ پر حضرت اقدس نے ملکہ وکٹوریہ کو تبلیغ و اشاعت اسلام کے سلسلہ میں " تحفہ قیصریہ " بھجوایا تھا اور توقع تھی کہ ملکہ تک اگر یہ رسالہ پہنچ گیا تو اپنے شاہی دستور کے مطابق وہ اس کے بارے میں ضرور اطلاع دیں گی۔مگر جب دو سال تک اس کا کوئی جواب موصول نہ ہوا تو حضرت اقدس نے کافی انتظار کے بعد یہ خیال کر کے کہ ممکن ہے وہ رسالہ ان تک پہنچ نہیں سکا یا پہنچا تو ہے مگر اس کا جواب حکومت انگریزی کے افسروں نے آپ تک پہنچانا مناسب نہیں سمجھا ۲۴/ اگست ۱۸۹۹ء کو ”ستارہ قیصرہ " کے نام سے ایک اور رسالہ شائع کیا جس میں " تحفہ قیصریہ " کا مضمون ایک دوسرے انداز میں ڈھال دیا۔روح وہی رہی مگر الفاظ بدل گئے۔یہ دونوں تصانیف ایک جو ہر کے دو ٹکڑے ہیں جن کے حقیقی مقاصد کی تہ تک پہنچنے کے لئے ان کا یکجائی مطالعہ ضروری ہے۔حکومت برطانیہ پر اتمام حجت اور مذاہب عالم کے جلسہ کے لئے میموریل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے "ستارہ قیصرہ" کے بعد۔۔۔خدا کے الہام سے گورنمنٹ انگریزی پر اتمام حجت کے لئے ۲۷/ ستمبر ۱۸۹۹ء کو ایک میموریل بھی شائع کیا جس میں اسے جلسہ مذاہب کے انعقاد کی طرف زور دار رنگ میں توجہ دلائی اور تجویز رکھی کہ تمام قوموں کے نمائندے اپنے اپنے مذہب کی سچائی کے ثبوت میں ایک تو اپنے اپنے مذہب کی ہمہ گیر تعلیم بتائیں جو دو سری تعلیموں سے اعلیٰ ہو۔دوسرے یہ کہ ان کے مذہب میں وہ روحانیت اور طاقت اب بھی موجود ہے جس کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانات ظاہر ہو سکتے ہیں اور اس امر کے ثبوت میں وہ خدا سے علم پا کر یک سالہ پیشگوئیاں بھی کریں۔آپ نے اس میموریل میں تحدی فرمائی کہ "اگر اس جلسہ