تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 602
تاریخ احمدیت جلد ؟ 844 جماعت کا خلافت پر پہلا اجماع ہم خوش ہیں کہ وہ آخری دم تک اس پر ڈٹے رہے اور ہزاروں مخالفتوں کے باوجود ذرا بھی لغزش نہیں کھائی۔" " FA سول اینڈ ملٹری گزٹ " لاہور سول اینڈ ملٹری گزنٹ لاہور نے لکھا کہ:۔مرزا غلام احمد خاں صاحب ساکن قاریان ضلع گورداسپور۔۔۔۔ایک مشہور و معروف اسلامی واعظ اور سلسلہ احمدیہ کے بانی تھے انہوں نے مذہبی اور تعلیمی کام میں مشغول ہونے کی خاطر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ لاہور میں ہندو مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کے بڑھانے کے لئے ایک انجمن قائم کرنے کے لئے تشریف لائے تھے " ( ترجمہ ) امر تا بازار پتر کاکلکتہ۔۔۔۔۔امرتا بازار پتر کا کلکتہ نے لکھا: وہ فقیرانہ طور پر زندگی بسر کرتے تھے اور سینکڑوں آدمی روزانہ انکے لنگر سے کھانا کھاتے تھے۔ان کے مریدین میں ہر قسم کے لوگ فاضل۔مولوی۔بااثر۔رئیں۔تعلیم یافتہ آدمی۔امیر اور سوداگر ہیں۔" " بر مجھ پر چارک" " بر مجھ پر چارک " نے لکھا کہ :۔ہم یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ وہ کیا بلحاظ لیاقت اور کیا بلحاظ اخلاق اور شرافت کے ایک بڑے پایہ کے انسان تھے۔۔" " یا و نیر الہ آباد اخبار پاؤ نیر الہ آباد نے لکھا کہ :۔۔۔۔۔اگر پچھلے زمانہ کے اسرائیلی نبیوں میں سے کوئی نبی عالم بالا سے واپس آکر دنیا میں اس وقت تبلیغ کرے تو وہ بیسویں صدی کے حالات میں اس سے زیادہ غیر موزوں نہ ہو گا جیسے کہ مرزا غلام احمد قادیانی معلوم ہوتے تھے مرزا غلام احمد صاحب کو اپنے متعلق کبھی کوئی شک نہیں ہوا اور وہ کامل صداقت اور خلوص سے اس بات کا یقین رکھتے تھے کہ ان کو خارق عادت طاقت بخشی گئی ہے۔انہوں نے بشپ ویلڈن (بشپ لیفرائے چاہیے۔ناقل ) کو چیلنج دیا کہ نشانوں میں ان کا مقابلہ کریں۔۔۔اور اس مقابلہ کا یہ نتیجہ قرار دیا کہ تا فیصلہ ہو کہ سچاند ہب کونسا ہے۔بہر حال قادیان کا نبی ایک ایسا انسان تھا جو ہر روز دنیا میں پھر نہیں آیا کرتے ان پر سلامتی ہو۔" rr