تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 603
تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۶۸ جماعت احمدیہ کا خلافت پر پہنا اجتماع "جيون تت "ديو سماج جیون نت " میں دیو سماج کے سیکرٹری نے لکھا:۔وہ اسلام کے مذہبی لٹریچر کے خصوصیت سے عالم تھے۔سوچنے اور لکھنے کی اچھی طاقت رکھتے تھے۔کتنی ہی بڑی بڑی کتابوں کے مصنف تھے۔مرزا صاحب اپنے خاص عقائد اور ارادہ کے پکے تھے اس لئے انہیں اپنی راہ میں بہت سخت مخالفین اور بدنامیاں سہنی پڑیں مگر وہ ان پر قائم رہے۔" دی یونٹی اینڈ دی مسٹری " کلکتہ دی یونٹی اینڈ دی مسٹری " کلکتہ نے لکھا کہ :۔" مرحوم ایک عالم آدمی تھے اور آپ صرف اپنے ہی مذہب سے پوری پوری واقفیت نہ رکھتے تھے بلکہ عیسائیت اور ہندومذہب کے بھی خوب جانے والے تھے۔آپ کا میگزین جس کا نام ریویو آف ریلیجز ہے اور جس کو بڑی قابلیت سے چلایا جاتا ہے آپ کی طاقت تنقید کی باریکی کو ظاہر کرتا ہے۔ان کو بھی مذہبی اتحاد کا خیال تھا۔لیکن آپ نے عیسائیت کے بعض مسائل کی خوب دل بھر کر قلعی کھوئی ہے۔۔۔۔۔ایسے آدمی کی وفات قوم کے لئے افسوسناک ہے۔( ترجمہ ) "بنگالی کلکتہ " " _ " بنگالی " کلکتہ نے لکھا کہ :۔مرزا صاحب مذہب اسلام کے مجدد تھے۔" سٹیٹس میں کلکتہ سٹیٹس میں " کلکتہ نے لکھا کہ :۔مرزا صاحب ایک مشہور مقدس اسلامی واعظ اور فرقہ احمدیہ کے بانی تھے۔" جہ! ان کے علاوہ اور بھی کئی اخبارات مثلاً اخبار ” عام " (لاہور) اخبار ” ٹائمز" (لندن) وغیرہ نے بھی تبصرے کئے مگر ان کے درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔