تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 434 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 434

تاریخ احمدیت جلد ؟ سفر دہلی لدھیانہ اور امرتسر چودہ سال کے بعد آیا ہوں۔پہلے جب میں آیا تھا تو اتنے مرید تھے جو انگلیوں پر شمار ہو سکتے تھے اور اب میں چار لاکھ سے زیادہ مرید لے کر آیا ہوں۔یہ وہ کامیابی ہے جو غزنوی کے مباہلہ کا انجام ہوا۔الغرض نشان بیان کرتے کرتے طاعون کا ذکر فرما رہے تھے کہ لیکچر ختم ہوا۔دہلی میں حضور علیہ السلام نے رویا میں سخت زلزلہ دیکھا جس کی تعبیر حضور علیہ السلام نے غم ، رنج اور ہم فرمائی تھی۔پھر دیکھا تھا کہ تالی (چابی) گم ہو گئی تھی۔اس کے متعلق حضور علیہ السلام نے ایک خط میں (جو مولوی محمد علی صاحب کے نام لکھا تھا، تحریر فرمایا تھا کہ خطرہ ہے کہ راستہ میں کوئی امر مکروہ پیش نہ آوے۔یہ رویا بھی پوری ہوئی۔احباب امرتسر کی مہمان نوازی امرتسرکی غریب جماعت نے حضور اور حضور کے خدام کی مهمان نوازی کا حق ادا کر دیا۔حضور کے لیکچر کی خبر سن کر اطراف سے بہت سے دوست امر تسر میں جمع ہو گئے تھے۔جماعت امر تسرنے بھی نہایت ہمت حوصلہ اور فراخ دلی کے ساتھ سب کی خدمت کی۔کھانے پینے اور رہائش گاہ کے انتظامات سب خاطر خواہ قادیان کی طرف مراجعت حضور اسی روز امر تسر سے بٹالہ تشریف لے گئے اور دوسرے بجے کے قریب دار الامان پہنچے۔لازالة روز ۱۰/ نومبر کو بٹالہ سے ۸ بجے صبح روانہ ہو کر بخیر و عافیت ۱۲ مسلمانان عالم کے بین الاقوامی اتحاد کے لئے الہام ۲۰/ نومبر۱۹۰۵ء کو حضرت مسیح موعود پر الہام نازل ہوا اِلَی مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ سب مسلمانوں کو جو روے زمین پر ہیں جمع کرو " على دِینِ وَاحِدٍ " اس مبشر الہام میں حضور کوبتایا گیا کہ "FA مسلمانان عالم میں بین الاقوامی اتحاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا ایک عظیم مقصد ہے جو حضور کی جماعت کے ذریعہ سے بالا خر پوری شان و شوکت کے ساتھ پورا ہو کر رہے گا۔انشاء اللہ - 2