تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 359 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 359

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۳۵۶ " ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت" کے متعلق پیوئی سے جسے خراسان کہا جاتا ہے خروج کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے آسان طریق فیصلہ اس ضمنی بحث کے بعد اب ہم پھر اصل واقعہ کی طرف آتے ہیں۔اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ حکیم مرزا محمود صاحب زرقانی مبلغ بہائیت نے ایسے وقت میں جب کہ حضور لاہور سے واپس جانے والے تھے مباحثہ کی دعوت دی۔اس دعوت کا علم حضور کو ۲/ ستمبر کو ہوا۔اگلے دن ۳/ ستمبر کو حضور کا پبلک لیکچر پہلے ہی مقرر تھا اور ۱۴ ستمبر کو گورداسپور کی عدالت میں آپ کی پیشی تھی۔ان حالات میں زرقانی صاحب کی دعوت مباحثہ تحقیق حق کی غرض سے نہیں ہو سکتی تھی تاہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حق و باطل میں امتیاز کے لئے یہ آسان طریق ان کے سامنے رکھا کہ کل ۳/ ستمبر کو جو جلسہ میں میرا مضمون پڑھا جائے گاوہ مضمون ایڈیٹر صاحب پیسہ اخبار بتمام و کمال شائع کر دیں۔حکیم صاحب ( مراد زرقانی صاحب۔ناقل) موصوف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مضمون کے مقابلہ میں اسی اخبار میں اپنا مضمون شائع کرا دیں اور پھر خود پالک ان دونوں مضمونوں کو پڑھ کر فیصلہ کرلے گی کہ کس شخص کا مضمون راستی پر اور سچائی اور دلائل قویہ پر مبنی ہے اور کس شخص کا مضمون اس مرتبہ سے گرا ہوا ہے۔میری دانست میں یہ طریق فیصلہ ان بد نتائج سے بہت محفوظ ہو گا جو آج کل زیادہ متوقع ہیں بلکہ چونکہ اس طرز میں روئے کلام حکیم صاحب کی طرف نہیں نہ ان کی نسبت کوئی تذکرہ ہے اس لئے ایسا مضمون ان رنجشوں سے بھی بر تر ہو گا جو باہم مباحثات سے کبھی کبھی پیش آجایا کرتے ہیں۔" لیکچر لاہور میں اسلام کی حقانیت کے دلائل چنانچہ اس اعلان کے مطابق حضور نے دو سرے روز ایک معرکتہ الاراء لیکچر دیا جس میں بہائیت کا آپ نے گو نام لینے کی ضرورت نہیں سمجھی مگر اس میں اسلام کی حقانیت اور اپنے دعوی کی سچائی پر ایسے زبر دست نکات سامنے رکھ دیے کہ بہائی دنیا اور دیگر مذاہب آج تک اس کا جواب لانے سے قاصر ہیں۔مثلاً آپ نے ثابت کیا کہ (۱) اسلام کی سچائی کی دلیل یہ ہے کہ اس نے توحید حقیقی اور خدا کے حقیقی حسن کا نقشہ ایسا کھینچا ہے جو کسی اور مذہبی کتاب میں نہیں۔(۲) سچاند ہب وہی ہے جو مکالمہ مخاطبہ تک پہنچائے اور اس کے ماننے والوں پر فرشتوں کا نزول ہو۔اور یہ خصوصیت اسلام کی برکت سے مجھے حاصل ہوئی ہے اس لئے میں مسیح موعود ہوں اور خدا کے شرف مکالمہ مخاطبہ سے سرفراز۔(۳) کامل تعلیم صرف قرآن نے دی ہے۔(۴) جب سے خدا نے مجھے دنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے اس وقت سے دنیا میں ایک انقلاب عظیم برپا ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ میں جو حضرت