تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 644
تاریخ احمدیت جلدا اخبار احکم کا اجراء اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بابرکت کلمات اور الہامات مقدس کی نشرو اشاعت کی مقدس امانت کے اٹھانے میں اخبار البدر بھی شامل ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام الحکم اور بدر کو جماعت کے دو بازو کہہ کر یاد فرمایا کرتے تھے۔۱۹۳۴ء میں الحکم کے دوبارہ اجراء پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے خاص طور پر ایک پیغام دیا۔جس میں تحریر فرمایا۔الحکم سلسلہ کا سب سے پہلا اخبار ہے۔اور جو موقعہ خدمت کا اسے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری زمانہ میں بدر کو ملا ہے۔وہ کروڑوں روپیہ خرچ کر کے بھی اور کسی اخبار کو نہیں مل سکتا۔میں کہتا ہوں کہ احکم اپنی ظاہری صورت میں زندہ رہے یا نہ رہے لیکن اس کا نام ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔سلسلہ کا کوئی مستم بالشان کام اس کا ذکر کئے بغیر نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ تاریخ سلسلہ کا حامل ہے"۔۱۸۹۷ء کے بعض صحابہ اس سال جو بزرگ جماعت احمدیہ سے منسلک ہو کر مسیح محمدی کے صحابہ میں شامل ہوئے ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں۔(1) حضرت مولانا شیر علی صاحب (۲) حضرت مولانا غلام نبی صاحب مصری - (۳) حضرت حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی (۴) مولوی محمد فضل صاحب چنگوی - حضرت چوہدری نظام الدین صاحب (۱) حضرت منشی کرم علی صاحب کاتب (۷) جناب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔(۸) حضرت مولانا غلام رسول را جیکی ) (9) حضرت مولانا امام الدین صاحب گولیکی (۱۰) قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل ۱۸۹۷ء کے صحابہ کی ایک نایاب فہرست کتاب کے آخر میں ۱۸۹۷ء کے صحابہ کی ایک نایاب فہرست سپرد قرطاس کی جاتی ہے جو کیم ذی قعدہ ۱۳۱۴ھ مطابق ۳ اپریل ۱۸۹۷ ء سے لے کر ۲۳ محرم ۱۳۱۵ھ مطابق ۲- جون ۱۸۹۸ء کے زمانہ پر محیط ہے۔یہ فہرست حضرت پیر سراج الحق صاحب نے انہی ایام میں نہایت خوشخط قلم سے مرتب فرمائی تھی۔