تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 626 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 626

تاریخ احمدیت۔جلدا ۶۲۵ مقدمہ اقدام قتل اور بریت کو گورداسپور میں چودھری رستم علی صاحب سے ملے اور حضرت اقدس علیہ السلام کا پیغام سنایا۔شیخ علی احمد صاحب اس روز اپنے گاؤں دھرم کوٹ رندھاوا کو گئے ہوئے تھے۔وہاں آدمی بھیجا کہ شیخ صاحب کو لے کر بٹالہ پہنچ جائے۔اگلے روز صبح میاں خیر الدین صاحب جمال الدین صاحب اور چوہدری رستم علی صاحب اور شیخ علی احمد صاحب گورداسپور سے اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور مولوی فضل الدین صاحب وکیل لاہور سے بٹالہ پہنچ گئے۔ان کے علاوہ لدھیانہ - امرت سر۔لاہور اور سیالکوٹ سے بھی بہت سے مخلصین 9- اگست کی رات کو بٹالے پہنچ گئے اور تھانے کے بالمقابل منڈی میں مقیم ہوئے۔دوسرے دن (۰) حضرت اقدس کی بٹالے میں گواہی کے لئے تشریف آوری اگست کی صبح کو) حضرت اقدس ۸ اور ۹ بجے کے درمیان قادیان سے تشریف لائے اور خدام نے حضور کا انار کلی کے موڑ پر استقبال کیا۔آپ جماعت کو دیکھ کر دورہی سے یکہ سے اتر آئے نہایت ہشاش بشاش اپنے خدام سے مصافحہ کیا۔گویا آپ کو کسی قسم کی فکر نہیں ہے آپ وہاں سے پیدل ہی روانہ ہوئے۔خدام نے سوار ہونے کے لئے عرض کیا تو فرمایا اب تک سوار ہی آئے ہیں اب سب کے ساتھ پیدل چلیں گے اور سب کے ساتھ سیر ہو جائے گی۔راستہ میں مقدمہ کا سرسری ذکر آیا تو فرمایا۔ہم کو اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی سے خبر دے دی تھی اور ہم تو اس کی تائید اور نصرت کا انتظار ہی کر رہے تھے۔اس لئے اللہ تعالٰی کی پیشگوئی کے آغاز پر ہم خوش ہیں اور اس کے انجام بخیر ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ہمارے دوستوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں " ذکر آیا کہ عیسائیوں کے ساتھ آریہ بھی مل گئے ہیں اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی ان کے ساتھ ہیں حضور نے فرمایا ہمارے ساتھ خدا ہے جو ان کے ساتھ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فیصلہ سے ہم کو واقف کر دیا ہے اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ وہی ہو گا۔اگر ساری دنیا بھی اس مقدمہ میں ہمارے خلاف ہو تو مجھے ایک ذرہ کے برابر پروا نہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی بشارت کے بعد اس کا وہم کرنا بھی گناہ سمجھتا ہوں۔اللہ اللہ ! دنیا کے لوگ آپ کو دار در سن تک پہنچانے کے لئے مجتمع ہو گئے ہیں مگر آپ پورے جاہ و جلال کے ساتھ خدا کی بشارت کا اعلان فرمار ہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبل از وقت خوشخبری یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ حضرت اقدس کو مقدمہ سے تین ماہ پہلے مندرجہ ذیل الہام اس ابتلاء کے بارے میں ہو چکے تھے۔قدِ ابْتِلِيَ الْمُؤْمِنُونَ مَا هَذَا إِلَّا تَهْدِيدُ