تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 613 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 613

تاریخ احمدیت جلدا لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا 414 سلطنت ترکی میں انقلاب کی پیشگوئی ایک مطبوعہ آمین امرت سر سے منگار میں میاں محمود نے قرآن مجید ختم کیا ہے۔جس پر جناب شیخ نور احمد صاحب امرت سر سے ایک آئین خرید لائے جس کے ہر شعر کے آخر میں "سبحان من یرانی " آتا تھا۔شیخ صاحب نے یہ آمین حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کر دی صبح کو حضور نے ایک اور آمین بنا کرانہیں دی اور ارشاد فرمایا کہ اس کو جلد چھپوا دیں۔چنانچه یه ای روز (ے۔جون کو چھپ گئی اور اس تقریب پر پڑھ کر سنائی گئی۔اندر زنانہ میں خواتین پڑھتی تھیں اور با ہر مرد اور بچے پڑھتے تھے۔یہ آمین نہایت درجہ سوز و درد میں ڈوبی ہوئی دعاؤں کا مجموعہ ہے اور اپنی مبشر اولاد بالخصوص سید نا محمود ايدة الله الودود سے متعلق حضور کے دلی جذبات کی آئینہ دار ہے۔حضرت اقدس کے سینہ میں عشق قرآن کا جو عظیم جذبہ موجزن تھا وہ اس کے لفظ لفظ سے ٹپک رہا ہے چند اشعار بطور نمونہ درج ذیل ہیں۔تو نے یہ دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احسان تیری شائیں گایا صد شکر ہے خدایا صد شکر ہے خدایا یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پر نور ہو سویرا یہ روز کر مبارک سبحان من برانی اس کے ہیں دو برادران کو بھی رکھیو خوشتر تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر کر فضل سب پہ یکسر رحمت سے کر معطر یه روز که مبارک سبحان میں یرانی ا واحد یگانہ اے خالق زمانہ میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی یہ تینوں تیرے چاکر ہو دیں جہاں کے رہبر یہ ہادی جہاں ہوں ہو دیں نور یکسر مرجع شہاں ہوں یہ ہو دیں مہر انور یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی حضرت حافظ احمد اللہ صاحب کو یہ شرف نصیب ہوا کہ انہوں نے حضرت سید نا محمود ایدہ اللہ تعالیٰ کو بچپن میں قرآن شریف پڑھایا۔حضور کے دوسرے فرزندوں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب و حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضور کی دختر نیک اختر حضرت نواب مبار که بیگم صاحبه اور حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے حضرت صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب موجد قاعده سیسرنا القرآن سے قرآن شریف پڑھا تھا۔