تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 614 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 614

تاریخ احمد بیت۔جلد ۶۱۳ سلطنت ترکی میں انقلاب کی پیشگوئی ساٹھ سالہ جوبلی پر ملکہ وکٹوریہ کو دوسری بار دعوت اسلام - انگلستان - میں جلسہ مذاہب کی تجویز " تحفہ قیصریہ " کی تصنیف و اشاعت جلسہ احباب اور ملکہ کے مسلمان ہونے کی دعا ۲۰ - ۲۱ - ۲۲- جون ۱۸۹۷ء کو ہندوستان بھر میں ملکہ وکٹوریہ کی ساٹھ سالہ جو ہلی بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔دس سال قبل پچاس سالہ جو بلی کی تقریب پر بھی اسی جوش و خروش کا اظہار کیا گیا اور خصوصاً اہل اسلام نے اپنی مسرت و عقیدت کا عدیم النظیر ثبوت پیش کیا اور اہل اسلام میں جماعت اہلحدیث نے سب سے زیادہ اپنی دلچسپی اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔چنانچہ جماعت اہلحدیث لاہو ر نے اس تقریب پر ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا۔یہ دعوت مولوی الی بخش صاحب وکیل کی وسیع کو ٹھی میں دی گئی۔جس میں انجمن حمایت اسلام لاہور کے سب ممبروں اور دوسرے مسلمان رؤساء شرفاء علماء اور عام اہل اسلام نے سات آٹھ ہزار کی تعداد میں شرکت کی۔کوٹھی کے عین دروازہ کے سامنے ایک بلند اور وسیع دروازہ پر ایک طرف سنہری حروف سے یہ الفاظ درج کئے گئے۔"The Ahli Hadis With Empress a Long Life" اہل حدیث قیصرہ ہند کی درازی عمر کے آروزمند ہیں۔دوسری طرف لاجوردی رنگ میں یہ شعر لکھا تھا۔دل سے ہے یہ دعائے اہلحدیث ہو جشن مبارک جوبلی اس رات کو اہل پنجاب کی مختلف سوسائٹیوں نے ایڈریس پڑھے۔جس میں اہلحدیث نے اپنے ایڈریس میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا " بحضور فیض گنجور کو تین وکٹوریہ ملکہ گریٹ برٹن و قيصرة هند بارك الله في سلطنتھا۔ہم ممبران اہل حدیث اپنے گروہ کے کل اشخاص کی طرف سے حضور والا کی خدمت عالی میں جشن جو بلی کی دلی مسرت سے مبارکباد عرض کرتے ہیں۔برٹش رعایائے ہند میں سے کوئی فرقہ ایسا نہ ہو گا جس کے دل میں اس مبارک تقریب کی مسرت جوش زن نہ ہو گی اور اس کے بال بال سے صدائے مبارک باد نہ اٹھتی ہوگی۔مگر خاص کر فرقہ اہل اسلام جس کو سلطنت کی اطاعت اور فرمانروائے وقت کی عقیدت اس کا مقدس مذہب سکھاتا اور اس کو ایک فرض نہ ہی قرار دیتا ہے۔اس اظہار مسرت اور ادائے مبارکباد میں دیگر مذاہب کی رعایا سے پیش قدم ہے علی الخصوص گروہ اہل حدیث منجملہ اہل اسلام اس اظہار مسرت و عقیدت اور دعائے