تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 593
تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۹۲ پنڈت لیکھرام کا عبرتناک انجام دو طرف دیوار۔ایک طرف اندرونی کمرہ کا دروازہ جس میں ان کی ماتا اور دھرم پتنی بیٹھی تھیں اور کواڑ بند تھا۔چوتھی طرف بالکل کھلی ہوئی تھی پنڈت جی چارپائی پر جابیٹھے اور رشی دیانند کے جیون چرتر (سوانح عمری) کے کاغذات مکمل اور مرتب کرنے میں مشغول ہو گئے اور سفاک بھی بائیں طرف بیٹھ گیا۔۔۔۔عین اس وقت جب کہ پنڈت جی نے مرغی کے جیون کے اس آخری حصہ کو جس وقت کہ انہوں نے اپنی زندگی کو دیدک دھرم کے راستہ میں قربان کیا اور کہا کہ ایشور تیری اچھیا ( خواہش) پورن (پوری) ہو ختم کیا اور تھکاوٹ کے سبب اٹھ کر ے بجے شام کے وقت انگڑائی لی۔اس وقت اس ظالم نے جو صبح سے موقع کی گھات میں تھا نور اٹھ کر پنڈت جی کے پہلو میں چھرا گھونپ دیا جس سے انتڑیاں باہر نکل آئیں۔پنڈت جی نے ایک ہاتھ سے انٹریوں کو تھاما اور ایک سے چھری چھین لی۔تب پنڈت جی کی ماتا اور دھرم چینی اس کی طرف دوڑیں اس وقت اس بے رحم ظالم نے پنڈت جی کی بوڑھی ماتا کو بیلنا اس زور سے مارا کہ وہ اچانک چوٹ لگنے کے سبب سے بے ہوش ہو کر گر گئیں۔اور وہ بے ایمان قاتل فرار ہو گیا۔کچھ دیر کے بعد لوگ جمع ہو گئے اور پنڈٹ جی کو ہسپتال لے گئے ڈاکٹر صاحب نے زخموں کا ملاحظہ کیا اور سینے میں مصروف رہے اور کہا کہ اگر صبح تک بچ گئے تو امید زیست ہے ورنہ نہیں۔پنڈت جی جب تک ہسپتال میں جیتے رہے دید منتروں کا پاٹھ کرتے رہے اور آخر ایک بجے رات کے اپنی آخری وصیت کہ آریہ سماج سے تحریر کا کام بند نہ ہو کر کے آپ کی پاک روح قفس فانی سے عالم جاودانی کی طرف پرواز کر گئی"۔با بو گھانسی رام صاحب ایم۔اے۔ایل ایل بی کا اعلان حق ایک دوسرے آریہ سماجی با بو گھانی رام صاحب ایم۔اے۔ایل۔ایل بی کھلے الفاظ میں فرماتے ہیں ”صوبہ پنجاب کے دارالخلافت لاہور میں یہ قتل ہوا۔مگر پولیس قاتل کا پتہ چلانے میں ناکامیاب رہی اتفاق دیکھئے۔غلام احمد کی پیشگوئی پوری ہوئی اور پنڈت لیکھرام کو شہادت نصیب ہوئی اس بات کو پر میشر ہی جان سکتا ہے کہ یہ اس کا بھیجا ہو ا عذاب تھا یا انسان کا "۔پنڈت مدن گوپال سناتن دھرمی کا واضح اقرار یہ تو ایک آریہ سماجی صاحب کا بیان ہے اب ایک سناتن دھری فاضل کا واضح اقرار درج کیا جاتا ہے۔جناب مدن گوپال مدن پارا شر سابق ایڈیٹر " رندھیر " پٹی ضلع لاہو ر لکھتے ہیں د لیکھرام کے مارے جانے کی نسبت پیشنگوئی اور الزام قتل سے انجام کار اپنے بری ہونے کی پیشنگوئی پوری ہوئی"۔