تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 553
تاریخ احمدیت جلدا ۵۵۲ تعطیل جمعہ کی تحریک کے مرید ایک لاکھ سے بھی متجاوز تھے انہوں نے آپ کی نسبت گواہی دی کہ میں نے رسول اللہ کو عالم کشف میں دیکھا۔میں نے عرض کیا۔یا رسول اللہ ( ا ) یہ شخص جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے کیا یہ مفتری ہے یا صادق ؟ حضور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ صادق ہے اور خدا تعالی کی طرف سے ہے۔چنانچہ انہوں نے ایک طرف تو عام مجلس میں کھڑے ہو کر اور ہاتھ میں عصا لے کر تمام حاضرین کو بلند آواز سے سنا دیا کہ میں حضرت اقدس مرزا صاحب کو ان کے دعوے میں حق پر جانتا ہوں اور ایسا ہی مجھے کشف معلوم ہوا ہے اور دوسری طرف انہوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں عقیدت مندانہ پیغام بھیجا کہ میں نے سمجھ لیا ہے کہ آپ حق پر ہیں۔اب بعد اس کے ہم آپ کے امور میں شک نہیں کریں گے۔اور آپ کی شان میں ہمیں کچھ شبہ نہیں ہو گا۔اور جو کچھ آپ فرمائیں گے ہم وہی کریں گے۔پس اگر آپ یہ ارشاد فرما ئیں کہ امریکہ میں چلے جائیں تو ہم رہیں جائیں گے اور ہم نے اپنے تئیں آپ کے حوالہ کر دیا ہے اور انشاء اللہ ہمیں فرمانبردار پائیں گے۔یہ باتیں ان کے خلفیہ عبد اللطیف صاحب اور شیخ عبداللہ صاحب عرب نے حضرت اقدس کی خدمت میں خود عرض کی تھیں۔