تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 326 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 326

تاریخ احمدیت۔جلدا ۳۲۵ حضرت اقدس کے جدی خاندان سے متعلق قمری نشان یہ تو مرز اسلطان محمد صاحب کی بات ہے خود محمدی بیگم کے ایمان کی محمدی بیگم کی ایک خواب کیفیت یہ ہے کہ انہوں نے خود بیان کیا کہ جنگ عظیم اول میں جب ” فرانس سے ان کو (مرزا سلطان محمد صاحب کو گولی لگنے کی اطلاع مجھے ملی تو میں سخت پریشان ہوئی۔اور میرا دل گھبرا گیا۔اسی تشویش میں مجھے رات کے وقت مرزا صاحب رویا میں نظر آئے ہاتھ میں دودھ کا پیالہ ہے اور مجھ سے کہتے ہیں کہ لے محمدی بیگم یہ دودھ پی لے اور تیرے سر کی چادر سلامت ہے تو فکر نہ کر۔اس سے مجھے اپنے خاوند کی خیریت کے متعلق اطمینان ہو گیا"۔خاندان مرزا احمد بیگ کے اکثر افراد خدا تعالی کے اس عظیم الشان نشان کا اثر صرف کی جماعت احمدیہ میں شمولیت مرزا سلطان محمد صاحب اور محمدی بیگم صاحبہ کی عقیدت تک ہی نہیں رہا۔بلکہ خاندان مرزا احمد بیگ کے اکثر افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔چنانچہ مرزا احمد بیگ کی اہلیہ اس کا بیٹا (مرزا محمد بیگ) اس کی تین بیٹیاں (سردار بیگم ، عنایت بیگم محمودہ بیگم) اس کا پوتا (مرزا محمود بیگ) نواسہ مرزا محمد اسحاق پسر محمدی بیگم) اور داماد ( مرزا محمد احسن) سب حلقہ بگوش احمدیت ہو گئے۔ان کے علاوہ مرزا نظام الدین کے بیٹے اور بیٹی بلکہ مرزا غلام قادر مرحوم کی اہلیہ محترمہ "تائی صاحبہ " وغیرہ بھی حضرت مسیح موعود کے دعوئی ماموریت پر ایمان لے آئے۔(اور جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا) خصوصاً محمدی بیگم کے بیٹے محمد اسحاق صاحب نے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کر کے حضرت مسیح موعود کو اپنا روحانی باپ تسلیم کر لیا جو آسمانی نکاح" کے ظہور میں آنے کا واضح ترین ثبوت ہے۔اس سلسلے میں یہاں مرزا محمد اسحاق مرز اسلطان محمد صاحب کے بیٹے کا اعلان بیعت بیگ صاحب کا وہ بیان درج کرنا ضروری ہے جو انہوں نے ۱۹۳۳ء میں اپنی بیعت کے وقت شائع کیا۔انہوں نے لکھا۔احباب کرام! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔پیشتر اس کے کہ میں اپنا اصل مدعا بیان کروں۔یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ واللہ میں کسی لالچ یا دیوی غرض یا کسی دباؤ کے ماتحت جماعت احمدیہ میں داخل نہیں ہوا۔بلکہ خدا تعالی کے فضل کے ماتحت ایک لمبے عرصہ کی تحقیق حق کے بعد اس بات پر ایمان لایا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب اپنے ہر دعوئی میں صادق اور مامور من اللہ ہیں اور اپنے قول و فعل میں ایسے صادق ثابت ہوئے ہیں کہ کسی حق شناس کو اس میں کلام نہیں ہو سکتا۔آپ کی تمام پیشگوئیاں ٹھیک ٹھیک پوری ہو ئیں یہ الگ سوال ہے کہ بعض لوگ تعصب یا نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض پیشگوئیوں کو پیش کر کے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہو ئیں مثلا ان میں ایک پیشگوئی مرزا احمد بیگ صاحب