تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 312
تاریخ احمدیت۔جلدا Fll آریہ سماج کا طوفان بے تمیزی روحانی تصرفات کی وجہ سے) اشاعت ہو رہی ہے ان سے دعا منگوانے سے کام ٹھیک ہو گا۔دوسرے دن حاجی صاحب کو پیر صاحب نے خبر دی اس پر حاجی صاحب نے بیان کیا کہ جناب مرزا غلام احمد صاحب کی علماء پنجاب و ہند نے تکفیر کی ہے ان سے کیونکر اس بارہ میں کہا جائے اس بات کو سن کر شاہ صاحب نے بہت تعجب کیا اور دوبارہ اللہ کی طرف متوجہ ہوئے اور استخارہ کیا خواب میں جناب حضرت محمد مصطفیٰ اس کو دیکھا اور حضور نے فرمایا کہ مرزا غلام احمد اس زمانہ میں میرا نائب ہے وہ جو کہے وہ کرو۔صبح کو اٹھ کر شاہ صاحب نے کہا کہ اب میری حالت یہ ہے کہ میں خود مرزا صاحب کے پاس چلوں گا۔اور اگر مجھے کو امریکہ جانے کو کہیں تو میں جاؤں گا۔جب کہ حاجی عبد اللہ عرب صاحب نے اور وی کرے صاحبوں نے خواب کا حال سنا اور پیر صاحب کے ارادہ سے واقف ہوئے تو مناسب نہ سمجھا کہ پیر صاحب خود قادیان جائیں سب نے عرض کیا کہ آپ کیوں تکلیف کرتے ہیں آپ کی طرف سے کوئی دوسرے صاحب مرزا صاحب کے پاس جاسکتے ہیں چنانچہ پیر صاحب کے خلیفہ عبد اللطیف صاحب اور حاجی عبد اللہ عرب صاحب قادیان گئے اور سارا قصہ بیان کر کے خواستگار ہوئے کہ حضرت اقدس اس طرف متوجہ ہوں تا کہ اشاعت اسلام کا کام امریکہ میں عمدگی سے چلنے لگے۔بیان مذکورہ بالا میں نے خود حاجی عبد اللہ عرب صاحب سے سنا ہے اور جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں حاجی صاحب کو میں ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا باخدا آدمی سمجھتا ہوں اس لئے اس خبر کو جھوٹ سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے جس حالت میں مرزا صاحب ایک بد نام شخص ہو رہے ہیں اور جھنڈے والے پیر صاحب ایک نامی آدمی ہیں عبد اللہ عرب صاحب کوئی وجہ نہیں ہے کہ اپنے مرشد کے بارے میں ایک ایسا قصہ تصنیف کریں جس سے ظاہرا ان کا نقصان ہی نقصان ہے حاجی عبد اللہ عرب صاحب سے مجھ کو ایک اور عجیب بات معلوم ہوئی کہ قسطنطنیہ میں سید فضل صاحب ایک باکمال بزرگ رہتے ہیں جن کو سلطان روم بہت پیار کرتے ہیں۔سید فضل صاحب کے بزرگوں میں ایک شیخ گزرے ہیں جو صاحب کشف و کرامات تھے وہ اپنے ملفوظات میں لکھ گئے ہیں کہ آخری زمانہ میں مہدی علیہ السلام تشریف لادیں گے اور مغربی ملکوں میں ایک بہت بڑی قوم گورے رنگ والی حضرت مہدی علیہ السلام کی بڑی معین و مددگار ہو گی۔اور وہ سب داخل اسلام ہوگی۔واللہ اعلم بالصواب "- سفر انبالہ جون ۱۸۸۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت ام المومنین (نور اللہ مرقدہا) کی والدہ ماجدہ کی شدید بیماری کی خبر سن کر بغرض عیادت انبالہ چھاؤنی تشریف لے گئے۔قادیان سے انبالہ