تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 313
تاریخ احمدیت۔جلدا آریہ سماج کا طوفان بے تمیزی جاتے ہوئے حضور اہل و عیال سمیت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے مکان پر ایک رات ٹھہرے تھے اور مولوی صاحب نے حضرت اقدس اور آپ کے اہل بیت کی پر تکلف دعوت بھی کی تھی تصدیق براہین احمدیہ کی تصنیف پنڈت لیکھرام کی کتاب " مذیب براہین احمدیہ " کا ذکر اوپر آچکا ہے چونکہ اس اشتعال انگیز کتاب کی تالیف و اشاعت میں ہندوؤں نے سرگرم حصہ لیا تھا۔اور ہر طرف مسلمانوں کے خلاف جوش پھیل گیا تھا اس لئے اس کتاب کا تدارک از بس ضروری تھا۔حضور دوسری خدمات دینیہ میں مصروف تھے جواب کے لئے حضرت اقدس کی نظر انتخاب حضرت مولانانور الدین پر پڑی۔چنانچہ حضور نے انہیں اس کی تحریک کرتے ہوئے ۲۶ - جولائی ۱۸۸۷ء کو لکھا " آج ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک جان کی طرح ہو رہے ہیں اور اسلام کو صدمہ پہنچانے کے لئے بہت زور لگا رہے ہیں۔میرے نزدیک آج جو شخص میدان میں آتا ہے اور اعلائے کلمتہ الاسلام کے لئے فکر میں ہے۔وہ پیغمبروں کا کام کرتا ہے"۔اس ارشاد پر مولانا نے تصدیق براہین احمدیہ " ایسی لاجواب کتاب کی تصنیف فرمائی جو ۱۸۹۰ء میں شائع ہوئی۔۱۵