تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 285
مية۔تاریخ احمدیت جلدا ۲۸۴ ee سفر ہوشیار پور کس قدر پیشگوئی عظیم الشان ہے خدا کا خوف ہے تو پاک دل کے ساتھ سوچو "۔سراج منیر" کے علاوہ حضور نے اپنی وفات تک کئی بار پیم اور مسلسل مخالفین اسلام کے سامنے خدائے عزو جل کے اس عظیم الشان نشان کے ظہور کی منادی کی۔چنانچہ " سر الخلافہ " میں فرمایا۔انَّ لِي كَانَ إِبْنَا صَغِيرًا وَكَانَ اسْمُهُ بَشِيرًا فَتَوَفَّاهُ اللَّهُ فِي آيَامِ الرَّضَاعِ فَالْهِمْتُ من ربي انا رُدُّ إِلَيْكَ تَفَضُّلَا عَلَيْكَ وَكَذَالِكَ رَاتْ أُمُّهُ فِي رُؤْيَا مَا أَنَّ الْبَشِيْرَ قَدْ جَاءَ وَقَالَ إِلَى أَمَانِكِ أَشَدَّ الْمُعَانَقَةِ وَلَا أَنَا رِقُ بِالسُّرْعَةِ فَاعْطَانِيَ اللَّهُ بَعْدَهُ إِبْنَا أَخَرَ وَهُوَ خَيْرُ الْمُعْطِينَ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ هُوَ بَشِيرُ وَ قَدْ صَدَقَ الْخَبِيرُ فَسَمَّيْتُهُ بِاسْمِهِ وَارَى حُلْيَهُ الْأَوَّلَ وَقَدْ في جسمه "۔یعنی میرا ایک چھوٹا بیٹا جس کا نام بشیر (اول) - مرتب) تھا۔اللہ تعالیٰ نے اسے شیر خواری میں ہی وفات دے دی۔تب مجھے اللہ تعالٰی نے الہا نا فرمایا کہ ہم اسے از راه احسان تمہارے پاس واپس بھیج دیں گے۔ایسا ہی اس بچے کی والدہ نے رویا میں دیکھا کہ بشیر آگیا ہے اور کہتا ہے کہ میں آپ سے نہایت محبت کے ساتھ ملوں گا۔اور جلد جدانہ ہوں گا۔اس الہام و رویا کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسرا فرزند عطا فرمایا۔تب میں نے جان لیا کہ یہ وہی بشیر (موعود) ہے اور خداتعالی اپنی خبر میں سچا ہے چنانچہ میں نے اس بچے کا نام بشیر ہی رکھا اور مجھے اس کے جسم میں بشیر اول کا حلیہ دکھائی دیتا ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں لکھا۔" محمود جو بڑا لڑکا ہے اس کی پیدائش کی نسبت اس سبز اشتہار میں صریح پیشگوئی مع محمود کے نام کے موجود ہے"۔" تریاق القلوب" میں تحریر فرمایا۔محمود جو میرا بڑا بیٹا ہے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں اور نیز شیار سیم دسمبر ۱۸۸۸ ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا اور یہ اشتہار محمود کے پیدا ہونے سے پہلے ہی لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا۔پھر جب کہ اس پیشگوئی کی شہرت بذریعہ اشتہارات کامل درجہ پر پہنچ چکی اور مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں میں سے کوئی بھی فرقہ باقی نہ رہا جو اس سے بے خبر ہو تب خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء مطابق ۹- جمادی الاولی ۱۳۰۶ ء میں بروز شنبه محمود پیدا ہوا"۔اور بالاخر حقیقتہ الوحی میں نہایت صراحت کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد کو سبز اشتہار