تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 284 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 284

تاریخ احمدیت جلدا ٢٨٣ سفر ہوشیار پور اور خوشی سے اچھلو کہ اس کے بعد اب روشنی آئیگی"۔بشیر ثانی اور محمود کی ولادت باسعادت پنڈت لیکھرام نے اپنے اشتہاروں میں لکھا تھا کہ تین سال تک آپ کی ذریت منقطع ہو جائے گی۔یہ خدا تعالیٰ کے خلاف چیلنج تھا جس سے رحمت الہی میں ایک خاص جوش پیدا ہو گیا۔اور وہ بشیر ثانی جس کی میعاد 4 سال رکھی گئی تھی۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر خاص کے تحت لیکھرام کی پیشگوئی کو باطل ثابت کرنے کے لئے ۱۲- جنوری ۱۸۸۹ء کو پیدا ہو گیا۔یہ بشیر ثانی جماعت احمدیہ کے موجودہ امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ہیں جن کے پیدا ہوتے ہی حضور نے اشتہار " تحمیل تبلیغ میں اہل عالم کو اطلاع دی کہ : " خدائے عزو جل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء د اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے اپنے لطف و کرم سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اول کی وفات کے بعد ایک دو سرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہو گا اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اولوالعزم ہو گا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہو گا۔وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔سو آج ۱۲- جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق ۹- جماری الاولی ۱۳۰۶ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے طور پر بشیر اور محمود رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی"۔حضرت اقدس نے سفر ہوشیار پور کے بعد ۱۸۸۶ء میں ایک کامل انکشاف کے بعد اطلاع رسالہ "سراج منیر" لکھنا شروع فرمایا تھا۔حضور نے اس ۲۴ " رسالہ کے چھاپنے میں صرف اس لئے توقف فرمایا کہ ” جب اچھی طرح الہامی طور پر لڑکے کی حقیقت کھل جائے تب اس کا مفصل و مبسوط حال لکھا جائے "۔چنانچہ جب الهامی طور پر کامل انکشاف ہو گیا تو جہاں پہلے حضور نے محض تفاؤل کے طور پر پیدا ہونے والے فرزند کو بشیر اور محمود قرار دیا تھا وہاں اب سراج منیر میں کسی شک وشبہ کے بغیر حقیقی رنگ میں اسے سبز اشتہار کی پیشگوئی کا مصداق قرار دے کر لکھا کہ : پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑکے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا ہو گا اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا۔اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار شائع کئے گئے تھے جو اب تک موجود ہیں اور ہزاروں میں تقسیم ہوئے تھے چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی میعاد میں پیدا ہوا۔اور اب نویں سال میں ہے "۔نیز لکھا۔" سبز اشتہار میں صریح لفظوں میں بلا توقف لڑکا پیدا ہونے کا وعدہ تھا سو محمود پیدا ہو گیا۔