تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 254 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 254

تاریخ احمدیت۔جلدا ۲۵۳ نشان نمائی کی عالمگیر دعوت ماموریت کا چوتھا سال دعوی ماموریت اور نشان نمائی کی عالمگیر دعوت (۱۸۸۵ء) مارچ ۱۸۸۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے حکم پا کر اپنے مامور اور مجدد وقت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان عام فرمایا کہ آپ حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف سے مامور ہوئے ہیں تانبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کریں۔نیز یہ کہ آپ کو جناب الہی سے یہ علم بھی دیا گیا ہے کہ آپ مجدد وقت ہیں۔اور روحانی طور پر آپ کے کمالات مسیح ابن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور ایک کو دو سرے سے شدت مناسبت و مشابہت ہے اور آپ کو خواص انبیاء در سل کے نمونہ پر محض بہ برکت و متابعت حضرت خیر البشر وافضل الرسل ال ان بہتوں پر اکابر اولیاء سے فضیلت دی گئی ہے کہ جو آپ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ماموریت و مجددیت کے اس عظیم الشان دعوئی کے ساتھ ہی آپ نے مذاہب عالم کے سر بر آوردہ لیڈروں اور مقتدر رہنماؤں کو الہی بشارتوں کے تحت نشان نمائی کی عالمگیر دعوت دی کہ اگر وہ طالب صادق بن کر آپ کے یہاں ایک سال تک قیام کریں تو وہ ضرور اپنی آنکھوں سے دین اسلام کی حقانیت کے چمکتے ہوئے نشان مشاہدہ کر لیں گے اور اگر ایک سال رہ کر بھی وہ آسمانی نشان سے محروم رہیں تو انہیں دو سو روپیہ ماہوار کے حساب سے چوہیں سو روپیہ بطور ہرجانہ یا جرمانہ پیش کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس دعوت کی عالمگیر اشاعت کے لئے خدائی تحریک کے مطابق خاص اہتمام فرمایا۔چنانچہ حضرت اقدس نے ہیں ہزار کی تعداد میں اردو انگریزی اشتہارات شائع کئے۔