لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 624
624 خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔ذیل میں بعض شعبوں کی مختصر رپورٹ درج کی جاتی ہے۔اصلاح وارشاد: تبلیغ کا کام وسیع اور مستحکم بنیادوں پر کیا گیا۔اس سلسلہ میں یہ دور سابقہ ادوار پر سبقت لے گیا۔مجلس مرکزیہ کی نظر میں ۶۵-۱۹۶۴ء میں پاکستان بھر میں مجلس راولپنڈی اور مجلس لاہور کا شعبہ اصلاح وارشاد نمایاں رہا ہے۔تقسیم لٹریچر : اس وقت تک دو لاکھ سے زائد پمفلٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ان میں سے ایک لاکھ مجلس لاہور کے شائع کردہ ہیں۔یوم التبلیغ : ۲۱ بار منایا گیا۔جلسہ ہائے سیرت النبی صلعم : ۱۷ جلسے ہوئے۔تبلیغی اجلاس ۴ تبلیغی پارٹیاں -۱۲ - پوسٹر ۳۰۰۰ - ممبران اسمبلی کولٹریچر ۳ بار پرائیویٹ تبادلہ خیالات ۱۵ مرتبہ۔شعبه تربیت و اصلاح: خدام کے دینی ذوق کو اجاگر کرنے کے لئے تربیتی کلاس ایک مؤثر ذریعہ ہے۔تربیتی کلاس پہلے بارہ دن متواتر تمام حلقہ جات میں شام کو دو گھنٹے کے لئے جاری رہتی ہے اور اس کے بعد تین دن مسجد دارالذکر میں اجتماعی تربیتی کلاس منعقد ہوتی ہے۔ربوہ کی مرکزی تربیتی کلاس میں بھی خدام نمایاں طور پر شامل ہوتے رہے۔نماز تہجد و نفلی روزے: قائد صاحب کی توجہ خدام کے نفس کی اصلاح کی طرف بھی ہے۔عملی قدم یہ اٹھایا گیا ہے کہ صدر صاحبان کے مشورہ سے مختلف حلقہ جات میں نماز کے نئے سنٹر مقرر کئے گئے ہیں۔متعدد بار حلقہ جات میں ایک رات مقرر کر کے نماز تہجد ادا کی گئی۔اس طرح خدام نے متعدد بار ایک دن مقرر کر کے نفلی روزے بھی رکھے۔داڑھی : صدر صاحب کے ارشاد کے مطابق قائد صاحب داڑھی رکھنے کی تحریک پر متواتر زور دے رہے ہیں۔اور اب ایسے نوجوانوں کی ایک معقول تعداد ہو چکی ہے۔جو سنت کے مطابق پوری داڑھی رکھے ہوئے ہیں۔مسجد کی تعمیر : تربیت و اصلاح اور تبلیغ کے لئے اسلامی سنٹر یعنی مساجد کا قیام نہایت ضروری