لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 625
625 ہے۔قائد صاحب کی مسلسل مساعی سے حلقہ سلطان پورہ میں خوبصورت مسجد تیار ہوئی ہے۔شعبہ اطفال الاحمدیہ: مجلس لاہور نے اطفال کی تنظیم کو مضبوط کرنے کے سلسلہ میں قابل قدر کام کیا ہے۔اطفال میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مجلس لا ہور کے ۲۴ حلقہ جات کے تحت ۴۰۰ اطفال زیر تربیت رہے۔۱۲- مرکزی اجلاس بلائے گئے۔۱۴ - اپریل ۱۹۶۶ء کو حضرت صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب صدر مجلس مرکزیہ کی زیر صدارت وسیع پیمانے پر ”یوم والدین کا اہتمام کیا گیا۔تین دفعہ ہفتہ اطفال منایا گیا۔مرکزی سالانہ کلاس میں اطفال کو بھجوایا جاتا رہا۔ہر جمعہ اور عیدین کے مواقع پر بچے کتابوں کا بک سٹال لگاتے ہیں۔خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کام مثلاً راستہ بنانا۔دوا لانا غربا کی مدد کرنا وغیرہ امور سرانجام دیئے جاتے ہیں۔یوم تبلیغ کے موقع پر اطفال نے خدام کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف گوشوں میں ۴۰۰۰ ٹریکٹ تقسیم کئے۔شعبہ تعلیم : خدام میں سلسلہ کے لٹریچر کو پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے مختلف اوقات میں امتحانات لئے گئے۔اس مقصد کے پیش نظر مرکز نے تعلیمی کارڈ شائع کروائے۔لاہور میں اس کارڈ کو بطور شناختی کارڈ خدام میں رائج کیا گیا۔شعبہ تجنید : اس عرصہ میں ۳۰۰ سے زائد نئے خدام کو تنظیم میں منسلک کیا گیا۔شعبه مال : مجلس کا سالانہ بجٹ ۱۱۰۰۰ گیارہ ہزار روپے کے قریب ہے۔تعمیر ہال مرکزیہ کے لئے اس دور میں انداز ۳۵۰۰۰ روپے کا عطیہ فراہم کیا گیا۔شعبہ ہائے تحریک جدید و وقف جدید: اس عرصہ میں متعدد بار ہفتہ ہائے تحریک جدید و وقف جدید منائے گئے۔تحریک جدید کے ماتحت غیر ملکی مساجد ہسپتال، سکولوں اور دیگر عمارات اور مشہور ہستیوں کے فوٹو دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔شعبہ خدمت خلق : (۱) ۲۵۰ بے کار افراد کو روز گار مہیا کیا گیا۔غریب طلبا کے لئے ۵۰۰ روپیہ ماہوار مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔(ب) شاہ جمال کالونی نزدگلبرگ میں جب شدید بارشوں کے باعث کچی آبادیاں گر گئیں تو قریبا یکصد خدام نے تباہ شدہ مکانات تعمیر کئے۔مفت ادویہ تقسیم کیں۔جنگ ستمبر ۱۹۶۵ء جنگ کے ایام میں تنظیم کو نئے ڈھانچہ میں تقسیم کر دیا گیا۔۵۰ خدام نے