لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 330 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 330

330 خاکسار مرزا محمود احمد اولاد : بلقیس بیگم۔ثریا بیگم۔عبدالمجید۔عبدالباری سلمی بیگم۔بشری بیگم۔عبدالنور۔حضرت میاں محمد صاحب ولادت : بیعت : ۱۹۰۴ء وفات : ۱۹۴۵ء حضرت میاں محمد صاحب میاں فیملی کے رشتہ داروں میں سے تھے۔محترم سید سردار احمد شاہ صاحب شاہ مسکین والوں کے ماموں تھے۔پٹیالہ الہ آباد شملہ اور لائکپور میں بسلسلہ ملازمت رہے۔اوورسیئٹر تھے۔آخر میں میوسکول آف آرٹس لاہور میں بطور ورک اوورسیئر کام کرتے رہے اور وہیں سے ریٹائر ہوئے۔اگر چہ سروس لگا تار نہیں تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچاس روپیہ سے زیادہ پنشن مل گئی۔مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ کا نقشہ انہوں نے ہی تیار کیا تھا اور تعمیر کی نگرانی کا کام بھی انہیں کے سپر د تھا۔بڑے مخلص بزرگ تھے۔شاہ مسکین کے سالانہ جلسہ پر ہر سال بڑی با قاعدگی کے ساتھ جایا کرتے تھے۔اولاد: میاں ولایت محمد۔میاں نذیر احمد حسین احمد۔عزیز احمد۔اقبال بیگم۔سراج بیگم۔آمنہ بیگم۔محترم محمد اقبال صاحب ولادت : ۱۸۸۷ء بیعت : ۱۹۰۴ء محترم محمد اقبال صاحب حلقہ بھاٹی گیٹ لاہور کا بیان ہے کہ ۱۹۰۴ء میں جب حضرت اقدس لاہور میں تشریف لائے تو میں لوکوشاپ میں کام کر رہا تھا۔تین آنے روز لیتا تھا۔میں نے اپنے افسر کو کہا کہ مجھے ایک ضروری کام ہے رخصت دے دیں۔اس نے میاں ولایت محمد مرحوم نے مسجد احمد یہ لائل پور کا نقشہ تیار کیا تھا۔تعمیر کی نگرانی کا کام بھی آپ ہی نے کیا۔(مؤلف)