لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 331 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 331

331 رخصت دے دی اور میں اسٹیشن پر پہنچ گیا۔اور ایک دیوار کے ساتھ بیٹھ گیا۔میرے کپڑے کالے تھے۔تیل پٹک رہا تھا۔یہی میری بیعت ہے۔اس کے بعد حضرت اقدس کی زندگی میں ہی دومرتبہ قادیان گیا اور حضرت خلیفتہ المسیح اول کی زندگی میں تو کئی مرتبہ جانے کا موقعہ ملا۔اولا د محمد اشرف۔محمد صادق۔محمد شریف۔مبارک احمد۔چانن بیگم۔ممتاز بیگم محمودہ بیگم۔سراج بیگم صاحبہ مرحومہ۔حضرت میاں احمد دین صاحب ولادت : ۱۸۹۰ء بیعت : ۱۹۰۴ء وفات حضرت میاں احمد دین صاحب نہایت ہی مخلص اور فدائی تھے ۱۹۰۴ ء میں جب کہ آپ کی عمر ۱۴ سال کی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے۔کوچہ چوغطیاں اندرون موچی دروازہ میں رہائش تھی۔محکمہ ریلوے کے اکاؤنٹس آفس میں ملازم تھے۔ریٹائر ہونے کے بعد دن رات تبلیغ میں مصروف رہتے تھے۔ان کے ایک مخلص اور ہونہارلڑ کے میاں عبدالرحمن صاحب ایم۔اے انجنئیر نگ کالج لاہور میں پروفیسر تھے۔انہیں بھی تبلغ کا بے حد شوق تھا۔وہ بوڑھے باپ کی موجودگی میں وفات پاگئے۔جس کا انہیں بہت صدمہ ہوا۔بوڑھے اور کمز ور تو تھے ہی اس صدمہ کی وجہ سے رہی سہی طاقت بھی جاتی رہی اور جلد ہی وفات پاگئے۔فــانــا لله و انا اليـه راجعون۔اولاد: عبد الرحمن - مسعودہ بیگم۔بلقیس - عزیز الرحمان۔طاہرہ۔ساحرہ۔بشری۔خلیل۔محترم میاں نور محمد صاحب گنج مغل پورہ ولادت : ۱۸۸۹ء بیعت : ۱۹۰۴ء بمقام لاہور محترم میاں نور محمد صاحب ۱۸۸۹ء میں بمقام بھڈ یا ر ضلع امرت سر میں پیدا ہوئے۔آپ فرماتے ہیں کہ ۱۸۹۷ء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ملتان میں ایک شہادت دینے