لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 329 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 329

329 آپ کے سپر در ہی۔لاہور آنے کی صورت میں خاندان مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین مبارکہ کا قیام بھی عموماً آپ ہی کے مکان پر ہوا کرتا تھا۔دیگر معززین جماعت کی مہمان نوازی بھی اکثر آپ ہی کیا کرتے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ یوں تو اس زمانہ میں ہر احمدی تبلیغ کرتا تھا مگر جماعتی رنگ میں ذیل کے احباب ہی نمایاں حصہ لیتے تھے۔سید دلاور شاہ صاحب۔مرزا محمد صادق صاحب۔ڈاکٹر عبیداللہ خان صاحب۔ملک خدا بخش صاحب۔میاں عبد العزیز صاحب مغل اور بابو صاحب موصوف خود۔اس ضمن میں بھی ذیل کی چٹھیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔۱۔مکرمی با بوعبدالحمید صاحب السلام علیکم آپ کی تبلیغی کوششوں کی رپورٹ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل فرمائے اور ان دوسرے دوستوں پر بھی جو اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ایک لمبا عرصہ تک نو مسلموں کا خیال رکھنا اور پختہ کرنا ضروری ہوگا۔محمد یوسف کی بیوی میرے نزدیک اسلام پر زیادہ پختہ ہے۔وہی انہیں کھینچ کر قادیان لا ئی تھی۔والله اعلم ایک صاحب مرزا گستاپ بی۔اے غالباً جہلم ضلع کے احمدی تھے۔پھر مسیحی ہو گئے۔لاہور میں کالج یا سکول میں ملازم تھے۔ان کی اگر اصلاح کی کوشش کی جائے تو بہت ثواب کا کام ہے۔خاکسار مرزا محمود احمد ۲ - مکرمی با بوعبد الحمید صاحب السلام علیکم آپ کی تبلیغی کوششوں سے آپ کے تازہ خطوط سے اطلاع ملی۔اللہ تعالیٰ برکت دے۔سنتا ہوں مسیحیوں میں سخت گھبراہٹ ہے اور غیر احمدیوں پر بھی اچھا اثر ہے۔اگر یہ تحریک عقل اور فکر سے جاری رکھی جائے اور جلدی اور لا پرواہی سے کام نہ لیا جائے تو امید ہے بہت مفید ہو۔جاوی لڑکوں کا معاملہ ناظر متعلقہ کے پاس گیا ہے۔چونکہ مالی حالت سخت کمزور ہے اس لئے ہر کام میں سوچ بچار ضروری ہوگئی ہے۔