لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 626
626 فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کی۔۲۵۰ کے قریب خدام نے سول ڈیفنس کی ٹریننگ لی۔۱۵۰ خدام خون کا عطیہ دینے کے لئے حاضر ہو گئے۔مصیبت زدہ افراد میں ہزاروں کی تعداد میں کپڑے گرم بستر اور دیگر اشیاء تقسیم کرنے کے علاوہ ہزاروں روپے دفاع فنڈ میں جمع کروائے گئے۔شعبہ اشاعت: مجلس لاہور کا اس دور قیادت میں اہم کام سالانہ مصور رسالہ ” فاروق“ شائع کرنا ہے۔قیمتی آرٹ پیپر پر اردو زبان میں با تصویر تبلیغی مجلہ دیدہ زیب بھی ہے اور علمی حلقوں میں بڑا مقبول ہوا ہے۔مجلس کو اس سے نفع بھی حاصل ہوا۔یہ اس قیادت کا اہم کام تصور کیا جاسکتا ہے۔شعبہ عمومی : اس عرصہ میں پہلی بار جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ۱۵۰ خدام نے منظم طور پر بڑی عمدگی سے جلسہ کے انتظامات سنبھالے۔انتظامیہ کی طرف سے اس انتظام کو بڑا پسند کیا گیا۔دفتر : لا ہور میں مجلس کے کاموں کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے جودھامل بلڈنگ میں با قاعدہ دفتر کا قیام کیا گیا۔اس طرح تبلیغ کے لئے مسجد دہلی گیٹ میں دفتر مقرر کیا گیا۔ممبران عامله: مندرجہ ذیل ممبران عاملہ نے قائد صاحب کے ساتھ مختلف وقتوں میں کام کیا ہے۔قریشی محمود احمد صاحب قریشی مسعود احمد صاحب فضل الہی صاحب خواجہ محمد اکرم صاحب مظفر احمد صاحب شیخ بشیر احمد صاحب کنٹریکٹر مجیب الرحمن صاحب درد عبدالرشید صاحب بنگوی چوہدری منور لطف اللہ صاحب شیخ عبدالماجد صاحب میر مظفر اقبال شیخ رحمت علی صاحب چوہدری منور احمد صاحب چوہدری ارشاد احمد صاحب ورک چوہدری لعل خاں صاحب ملک نورالہی صاحب محمد رفیق صاحب ضیاء شیخ مبارک محمود صاحب شیخ حبیب الرحمن صاحب خواجہ حمید اسلم صاحب شیخ اعجاز احمد صاحب چوہدری محموداحمد صاحب صوفی محمد رشید احمد صاحب سلیم احمد صاحب سردار عبدالسمیع صاحب ڈاکٹر لئیق احمد صاحب بشیر الدین احمد صاحب محمود ا قبال صاحب چوہدری رشید محمد صاحب محمد صدیق صاحب شاکر بشارت احمد صاحب شیخ عبدالہادی صاحب صوفی خلیل احمد صاحب عبدالقیوم صاحب ناگی عبدالوہاب صاحب سید تقیسم حسین صاحب