لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 477 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 477

477 انصار اللہ نے بھی کافی حصہ لیا۔محترم امیر صاحب نے چندہ کی فراہمی کے لئے ایک مسجد کمیٹی بنائی۔جس نے مختلف حلقوں میں دورے کر کے چندہ فراہم کیا۔امیر صاحب نے مختلف مواقع پر سرکردہ احباب سے اور خطبات کے دوران میں جماعت سے رقم کی فراہمی کے لئے متعدد اور متواتر اور مؤثر خطاب کئے جس کے نتیجہ میں تین لاکھ روپے اب تک مسجد کی تعمیر پر خرچ ہو چکے ہیں۔فـالـحـمـد لله على ذالک۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب امیر جماعت لاہور کا اسمبلی کا نمبر بننا۔۱۹۲۶ ء : لاہور کی جماعت کے ساتھ تعلق رکھنے والا ۱۹۲۶ء کا ایک اہم واقعہ یہ ہے کہ جماعت کے امیر حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب پنجاب کونسل کے ممبر چنے گئے۔اس کے بعد جب تک آپ وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل میں نہیں چلے گئے۔ہر سال ہی خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممبر منتخب ہوتے رہے۔کونسل کے اجلاسات میں آپ کی رائے نہایت ہی صائب کبھی جاتی تھی۔جس معاملہ پر بھی آپ بحث کرتے اس کے ہر پہلو کو اجا گر کر کے چھوڑتے۔جدا گانہ نیابت کی تائید ۲۵۔فروری ۱۹۲۷ء کو جماعت کے سرکردہ ۲۶۔اصحاب کا ایک وفد وائسرائے ہند کو ملا۔وفد کی طرف سے ایڈریس حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے پیش کیا۔جس میں علاوہ اور امور کی طرف توجہ دلانے کے ایک بات یہ کہی کہ یہ ضروری ہے کہ جب تک کہ قلیل التعداد جماعتیں خود اپنے اس حق کو نہ چھوڑیں۔انتخاب کونسل با علیحدہ نیابت ورجدگا نہ منت کنندگان کے طریق پر جاری رہے۔۳۲ و حضرت خلیفۃ اسیح کا سفر لاہور ۲۶۔فروری ۱۹۲۷ء مسلمان قوم کی رہنمائی اور دیگر اہم مصالح کی غرض سے ۲۶۔فروری ۱۹۲۷ء کوحضور لا ہور تشریف لائے۔۳۳ چونکہ تمام مکاتیب فکر کے مسلمان رہنماؤں کی نظر میں حضور ہی کی طرف اٹھتی تھیں۔اس لئے حضور کے یہاں تشریف لانے پر مندرجہ ذیل اصحاب ملاقات کیلئے تشریف لائے۔