لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 478 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 478

478 ا۔مولوی سید ممتاز علی صاحب ایڈیٹر اخبار ” تہذیب النسواں‘۲۔مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر پیسہ اخبار ۳۔سید عبدالقادر صاحب پر وفیسر اسلامیہ کالج ۴۔مولوی غلام بھی الدین صاحب قصوری -۵ مسٹر بشیر احمد صاحب پروفیسر فورمین کرسچن کالج ۶۔سرشہاب الدین صاحب مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری اور سر شہاب الدین صاحب نے حضور کے اعزاز میں دعوتیں بھی دیں۔۲۸ - فروری ۱۹۲۷ء کو حضور نے پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے اجلاس میں اور یکم مارچ ۱۹۲۷ء اسلامیہ کالج کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت فرمائی۔۳۴ ہندو مسلم فسادات کے سلسلہ میں حضور کی رہنمائی ۲۔مارچ ۱۹۲۷ء کو حضور نے خان بہادر سرمحمد شفیع کے یہی۔ایس۔آئی کی صدارت میں بریڈ لا ہال میں ایک پبلک تقریر فرمائی۔تقریر کا موضوع تھا ”ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل اس تقریر میں حضور نے ان تمام طریقوں کو کھول کر بیان کیا جس سے دونوں قوموں میں آپس میں صلح صفائی ہو سکتی تھی۔نیز مسلمانوں کو بتایا کہ غیر مسلموں کے مقابلہ میں تمہیں آپس میں متحد اور متفق ہو کر رہنا چاہئے اور اپنی ترقی کے لئے نئی نئی سکیمیں سوچتے رہنا چاہئے۔حضور کی اس تقریر پر ہندو مسلم پریس دونوں نے اپنے اپنے رنگ میں کافی لکھا۔ذیل میں ایک مسلم اخبار اور ہند واخبار کی آراء درج کی جاتی ہیں۔اخبار تنظیم نے لکھا: ”امیر جماعت احمدیہ قادیان نے بریڈ لا ہال لاہور میں ہندو مسلم فسادات کے اسباب و علاج اور مسلمانوں کے آئندہ طرز عمل پر ایک اہم تقریر کی ہے۔آپ نے ہندوؤں اور مسلمانوں سے مذہبی اور سیاسی رواداری اور احترام باہمی کی اپیل کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہو جانا چاہئے ورنہ ان کے لئے اپنا وجود قائم رکھنا بھی دشوار ہو جائے گا۔آپ کی تجویز ہے کہ مسلمان سیاسی معاملات میں سیاسی اتحاد کو