لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 591 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 591

591 محترم جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت لاہور کی جماعتی چندوں کے بارہ میں کوششیں محترم جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ لا ہور نے جماعتی چندوں کے بارہ میں اضافہ کی جو کوششیں کیں ان کا اندازہ ذیل کے چند سالوں کے اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے۔سال چندہ عام چنده جلسه سالانه ٦١ - ١٩٦٠ء ۶۵ - ۱۹۶۴ء ١٦,٣٩١ ۱,۹۴ ,۹۲۱ ۲۳ ,۱۲۱ ۲,۲۱,۴۱۵ ۲۴,۵۵۲ علاوہ ازیں تحریک جدید اور وقف جدید کے چندوں کے بارہ میں بھی آپ ہمیشہ احباب جماعت کو زیادہ سے زیادہ قربانیوں کی تحریک کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ وکیل المال صاحب تحریک جدید لکھتے ہیں : محترم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب وعده جات تحریک جدید کے ضمن میں تحریر فرماتے ہیں: خطبہ جمعہ مورخہ ۱۹۶۰-۱۱-۱۸ میں احباب جماعت کو تاکید کر دی گئی کہ وہ تحریک جدید کے فنڈ ز کو مظبوط بنائیں۔اس سال تحریک جدید کے وعدوں کو پچاس ہزار تک پہنچانے کی انتہائی جد و جہد کریں“ گذشتہ سال اس جماعت کی طرف سے قریباً چونتیس ہزار روپیہ کے وعدے تھے۔اس سال سولہ ہزار روپیہ کا اضافہ کرنے کا عزم کوئی معمولی امر نہیں۔خصوصاً اس حالت میں کہ یہ جماعت دارالذکر کے نام سے ایک وسیع وعریض مسجد بنانے میں بھی مصروف ہے۔اللہ تعالیٰ اس جماعت کو ہر ایک نیک ارادے میں کامیاب فرمائے۔آمین محترم چوہدری اسد اللہ خان صاحب کی علالت ۱۴ - دسمبر ۱۹۶۰ء محترم چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور جو جماعت کے ایک نہایت ہی