لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 590
590 محفوظ، دلکش، پُر مسرت اور خوشگوار بن سکتی ہے۔۱۶۹ عالمی عدالت کا طریق کار اسی طرح 9 جنوری کی سہ پہر کو آپ نے لاہور کے وکلاء کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔یہ بین الاقوامی عدالت اقوام متحدہ کا عدالتی ادارہ ہے۔اس ادارہ کو اپنے فیصلوں کی تعمیل کرانے کا اختیار نہیں۔آپ نے فرمایا تاہم اقوام متحدہ کی حفاظتی کونسل اس عدالت کے لئے ایگزیکٹو ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اس لئے متعلقہ ممالک کے بارہ میں عدالتی فیصلوں کی پابندی کرانا حفاظتی کونسل کا کام ہے۔۱۷۰ ربوہ کی یادگاری مسجد کے لئے جماعت لاہور کا چندہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ربوہ کی یادگاری مسجد کیلئے چندہ کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک جب اخبار " الفضل میں شائع ہوئی تو اگلے روز جمعہ کے خطبہ میں محترم چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت لاہور نے احباب جماعت کو اس چندہ میں حصہ لینے کی پُر زور تحریک فرمائی۔الحمد للہ کہ جماعت لاہور نے دو دن کے اندراندر پندرہ سو روپیہ ربوہ میں بھجوا دیا۔الفضل میں جماعت لاہور کی اس قربانی کو دوسری جماعتوں کیلئے قابل تقلید قرار دیا گیا۔اگلے حضرت سیدہ ام مظفر احمد کی بیماری اور لاہور میں تشریف آوری۔۱۱- اگست ۱۹۵۸ء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ڈاکٹری مشورہ کے مطابق حضرت سیدہ ام مظفر احمد صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ کو لے کر علاج کی غرض سے ۱۱ اگست ۱۹۵۸ء کو لاہور میں تشریف لائے۔اور میوہسپتال کے مشہور سرجن ڈاکٹر امیر الدین صاحب سے علاج شروع کر وا دیا۔۲ کلے مجالس خدام الاحمدیہ ڈویژن کی تربیتی کلاس - ۱۴ - اگست تا ۲۱ - اگست ۱۹۵۸ء لاہور ڈویژن کے خدام میں دینی شغف کام کرنے کا جذبہ اور سلسلہ کے اہم مسائل سے واقفیت پیدا کرنے کی غرض سے مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کے زیر اہتمام ۱۴۔اگست سے لیکر ۲۱ - اگست ۱۹۵۸ء تک مسجد احمد یہ دہلی دروازہ میں ایک تربیتی کلاس منعقد کی گئی جس میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ مرکزی نمائندگان نے بھی خدام کو خطاب فرمایا۔