لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 527 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 527

527 ۱۹۴۴ء کو لاہور میں موجود تمام اصحاب مسیح موعود کا حضرت امیر المومنین رضی اللہ عنہ کی معیت میں فوٹولیا گیا اور گو اس فو ٹو میں بعض ایسے اصحاب بھی نظر آئیں گے جوصحابی نہیں مگر غالبا اکثریت صحابہ ہی کی ہے۔جلسہ مصلح موعود کے موقعہ پر باہر سے آنے والوں کی رہائش اور خوراک کا انتظام اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کیلئے رہائش اور طعام کا انتظام محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب نے محترم ملک خدا بخش صاحب جنرل سیکرٹری اور محترم با بوفضل دین صاحب کے سپرد کیا تھا۔ان حضرات نے محترم جناب چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء کی رہائش گاہ واقعہ ٹرنر روڈ میں یہ انتظام کیا۔محترم با بو فضل دین صاحب کا بیان ہے کہ اس موقعہ پر چوہدری صاحب موصوف نے ہر طرح کا تعاون اور مددفرمائی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔دی پنجاب احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کا قیام - ۲۶- دسمبر ۱۹۴۴ء ۲۲ - دسمبر ۱۹۴۴ء کو جلسہ سالانہ کے پہلے روز قادیان میں دی پنجاب احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور قرار پایا کہ اس ایسوسی ایشن کا صدر مقام لاہور ہوگا۔پہلے سیکرٹری ملک فیض الرحمن صاحب فیضی مقرر ہوئے۔1 لاہور میں کیمونزم کے خلاف تقریر فروری ۱۹۴۵ء کے آخری ہفتہ میں حضور لاہور تشریف لائے اور ۲۵ - فروری ۱۹۴۵ء کو جناب رام چندر صاحب منچندہ کی زیر صدارت کمیونزم کے خلاف ایک جامع اور پُر مغز تقریر فرمائی۔حضور کی یہ تقریر اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔تقریر میں کمیونزم کے خلاف اس قدر ٹھوس اور وزنی دلائل تھے کہ کمیونزم کے دلدادہ افراد کو بھی حضور کے دلائل کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے بغیر چارہ نہ رہا۔چنانچہ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ جب حضور تقریر ختم فرما چکے تو ایک غیر احمدی نوجوان نے اپنے ایک دوست کو جو کمیونزم کا زبر دست حامی تھا کہا کہ اگر اب بھی تم نے کمیونزم کی تائید کی تو تم پر لعنت ہے۔۹۲