لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 428
428 خواجہ کا نکاح حاجی شمس الدین صاحب سیکرٹری انجمن حمایت اسلام کی دختر کے ساتھ تین ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا۔اس تقریب میں جناب خواجہ کمال الدین صاحب کی درخواست پر حضرت صاحبرادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب لاہور تشریف لائے اور صاحب موصوف کی تحریک پر ہی دو تقریر میں فرمائیں۔ایک تقریر ۲۲۔اکتوبر کو براتیوں کے سامنے ہوئی جس میں آپ نے سورۃ والعصر کی نہایت ہی لطیف رنگ میں تفسیر بیان فرمائی اور دوسری تقریری۲۳۔اکتوبر کی شام کو مسجد احمد یہ میں ہوئی ہے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کا سفر لا ہو ر ۱۵ جون ۱۹۱۲ ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جناب شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر لاہور سے ان کی درخواست پر اللہ وعدہ فرمایا تھا کہ حضور تشریف لا کر ان کی بلڈنگ واقعہ مال روڈ کا سنگِ بنیا درکھیں گے۔حضرت اقدس کے وصال کے بعد جناب شیخ صاحب کی درخواست پر حضرت خلیفہ اول نے از راہ ذرہ نوازی لاہور تشریف لا کر ان کے مکان واقعہ مال روڈ کی بنیاد رکھی۔بنیاد کی تقریب نہایت سادہ رنگ میں منعقد ہوئی۔پہلے حضور نے ایک مختصری تقریر فرمائی۔جس میں اس امر پر مسرت کا اظہار فرمایا کہ آپ اس تقریب میں شمولیت فرما کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک وعدہ کو پورا فرما رہے ہیں۔دوسرے شیخ صاحب نے چونکہ اپنی جائیداد کے تیسرے حصہ کی وصیت کی ہوئی تھی اس لئے اس قومی تعلق کی وجہ سے بھی آپ نے اس کا خاص طور پر ذکر فر مایا۔اس کے بعد فرمایا: میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ دردِ دل سے دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس کو با برکت کرے اور شیخ صاحب جن کو ہم سے محبت ہے ان کی اولاد کو بھی ہمارے ساتھ ویسی ہی محبت بخشے۔۔اب میں دعا کر کے ایک اینٹ رکھ دیتا ہوں۔پھر میرے بعد صاحبزادہ مرزا محمود احمد اور بشیر احمد اور شریف احمد اور نواب صاحب (حضرت نواب محمد علی خاں صاحب۔ناقل ) دعا کر کے ایک ایک اینٹ رکھ دیں۔اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت دعا فرمائی۔احباب کے لئے یہ امر دلچسپی کا موجب ہوگا کہ اس تقریب کی یادگار کے طور پر جو کتبہ جناب شیخ رحمت اللہ صاحب نے اپنی بلڈنگ واقعہ مال روڈ کے برآمدے میں لگوایا اور جواب تک محفوظ ہے اس پر