لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 429 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 429

429 مندرجہ ذیل الفاظ کنندہ ہیں: ماشاء الله لا قوة الا بالله دار الرحمت جس کا سنگ بنیاد حضرت خلیفتہ المسیح مولوی حکیم نورالدین صاحب نے ۱۵۔جون ۱۹۱۲ء مطابق ۲۸۔جمادی الثانی ۱۳۳۰ھ رکھا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور حضرت خلیفہ امسیح الاول کی تقریریں ۱۶۔جون ۱۹۱۲ ء : حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے ارشاد پر ۱۶۔جون ۱۹۱۲ء کی صبح کو 9 بجے جماعت احمدیہ کے ایک اجلاس میں ایک آیت کی تفسیر بیان فرمائی۔اور یہ عجیب توارد ہے کہ جب آپ تقریر فرما چکے تو حضرت خلیفہ مسیح الاوّل تشریف لائے اور حضور نے بھی اسی آیت کی تفسیر میں تقریر فرمائی حالانکہ حضور کو ہرگز اس بات کا علم نہیں تھا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب جلسہ میں اس آیت کی تفسیر بیان کر چکے ہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی تقریر کے وقت آپ فاصلہ پر عورتوں میں وعظ فرمارہے تھے۔اس سفر میں حضرت خلیفہ امسیح الاول نے احمد یہ بلڈنکس میں خلافت کے موضوع پر وہ معرکتہ ہمیشہ ار تقریر فرمائی اہمیت کی تاریخ میں یہ سنہری حروف سے بھی جائے گی۔لکھی خلافت کے موضوع پر حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کی ایک معرکۃ الآراء تقریر حضور کی یہ تقریر ۱۶۔۱۷ جون ۱۹۱۲ء کو دو الگ الگ نشستوں میں ہوئی۔اس تقریر کے بعض اہم حصے درج ذیل ہیں : تم کو بھی خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمارے بادشاہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ محمد رسول اللہ علیہ کے بعد ایک کیا پھر اس کے مرنے کے بعد میرے ہاتھ پر تم کو تفرقہ سے بچایا۔اس نعمت کی قدر کرو اور لکھی بحثوں میں نہ پڑو۔میں نے دیکھا ہے کہ آج بھی کسی نے کہا کہ خلافت کے متعلق بڑا اختلاف ہے۔حق کسی کا تھا اور دی گئی کسی کو۔میں نے کہا کہ کسی