لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 392 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 392

392 محترم شیخ عبدالحق صاحب انجنير ولادت : ۱۸۹۸ء بیعت : پیدائشی محترم شیخ عبدالحق صاحب نے بیان فرمایا کہ ” میرے والد شیخ عطا محمد صاحب چوہدری والا تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور کے باشندہ تھے۔خاکسار کی پیدائش موضع و نجواں متصل بٹالہ میں ہوئی جہاں میرے والد صاحب پٹواری تھے۔میری پیدائش کا واقعہ بھی عجیب ہے۔میرے والد صاحب نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کیں مگر کوئی اولاد نہ ہوئی۔حضرت مولوی فتح دین صاحب دھر مکوٹی نے آپ کو تبلیغ کی۔کافی عرصہ بحث مباحثہ میں صرف ہوا۔آخر انہوں نے فرمایا کہ میں تمہارے مرزے کو خط لکھوں گا اور اس کا جواب آنے پر آپ سے گفتگو کروں گا خط میں انہوں نے لکھا کہ آپ مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔میرے حق میں آپ دعا فرمائیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ اولاد عطا فرمائے اور اس بیوی میں سے ہو جس سے میں چاہتا ہوں۔مراد ان کی یہ تھی کہ پہلی بیوی سے اولاد ہو۔اس وقت والد صاحب کی عمر ۴۲ سال کی تھی۔یہ خط جب حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا تو حضور مسجد مبارک میں اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے۔حضور نے خط کھولا اور پڑھ کر حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور فرمایا کہ سب کو دکھا دیں۔جب سب نے دیکھ لیا تو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ آپ اس کا یہ جواب لکھ دیں کہ مولا کہ حضور میں دعا کی گئی۔آپ کے گھر میں فرزندار جمند ہو گا اور انشاء اللہ صاحب اقبال ہوگا اور اسی بیوی سے ہوگا جس بیوی سے آپ چاہتے ہیں بشرطیکہ آپ حضرت زکریا علیہ السلام کی طرح تو بہ کریں۔وو ’ جب والد صاحب کو یہ خط ملا تو آپ وہ خط لے کر حضرت مولوی فتح دین صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فرمایا کہ بتائیے حضرت زکریا علیہ السلام کی تو بہ کیا تھی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اولاد تو میرے ہاں ہونی نہیں مگر میں حضرت زکریا علیہ السلام والی تو بہ پوری