لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 360
360 جناب شیخ عبدالرحمن صاحب مصری (غیر مبائع) ولادت: بیعت : ۱۹۰۵ء شیخ عبدالرحمن صاحب مصری نے ۱۹۰۵ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر رقادیان میں جا کر بیعت کی۔شیخ صاحب پہلے ہندو تھے۔حضرت اقدس کی صحبت میں رہے۔پھر حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے بھی بہت فیض حاصل کیا۔بلکہ حضور نے انہیں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے ساتھ مصر میں عربی زبان کی مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجا اور اسی وجہ سے آپ مصری کہلاتے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے بھی ان پر بہت نوازشات کیں۔مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر بھی کافی عرصہ رہے۔مگر افسوس کہ ۱۹۳۷ ء میں حضور خلیفتہ المسیح سے ناراض ہو کر احمد یہ بلڈنگکس لاہور میں آگئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کا بھی انکار کر دیا۔حالانکہ اسی مسئلہ پر غیر مبائعین کے مقابل میں ان کے اپنے متعد د مضامین سلسلہ کے اخبارات میں شائع شدہ موجود ہیں۔بلکہ ۱۹۳۵ ء میں انہوں نے اپنی تحریری شہادت میں لکھا کہ میں حضرت صاحب یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا احمدی ہوں۔میں نے ۱۹۰۵ء میں بیعت کی تھی۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اسی طرح کا نبی یقین کرتا ہوں۔جس طرح خدا کے دیگر نبیوں اور رسولوں کو یقین کرتا ہوں۔نفس نبوت میں نہ اس وقت کوئی فرق کرتا تھا اور نہ اب کرتا ہوں“۔" محترم میاں دین محمد صاحب ولادت: ۱۸۹۵ء بیعت : ۱۹۰۵ء محترم میاں دین محمد صاحب کی رہائش اکبر سٹریٹ مغل پورہ گنج میں ہے۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت ۱۹۰۵ء میں کی جب کہ آپ کی عمر دس سال تھی۔محترم سردار محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور ولادت: ۱۸۹۲ ء بیعت : ۱۹۰۶ ء وفات : ۶ مئی ۱۹۵۲ء عمر : ۶۰ سال محترم سردار محمد یوسف صاحب کی ولادت ۱۸۹۲ ء میں ہوئی۔آپ سکھ قوم میں سے تھے۔آپ کا