لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 300
300 حضرت مولوی محمد دین صاحب ولادت : ۴ دسمبر ۱۸۸۱ء بیعت : ۱۹۰۱ء حضرت مولوی محمد دین صاحب لاہور کے باشندہ ہیں۔۴ دسمبر ۱۸۸۱ء کو پیدا ہوئے۔۱۹۰۱ء میں بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔شروع ۱۹۰۳ء میں ہجرت کر کے مستقل طور پر قادیان چلے گئے۔۱۹۰۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو وقف زندگی کی تحریک فرمائی تو جن احباب نے اپنے آپ کو وقف زندگی کیلئے پیش کیا ان میں آپ بھی تھے۔۱۹۱۴ء سے لے کر ۱۹۲۱ء تک آپ قادیان میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔جنوری ۱۹۲۳ء سے لے کر دسمبر ۱۹۲۵ء تک امریکہ میں مبلغ اسلام کی حیثیت سے کام کیا۔۱۹۲۶ء سے لیکر ۱۹۲۸ء تک دوبارہ ہیڈ ماسٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔۱۹۳۲ ء سے لے کر ۱۹۴۷ ء تک گرلز ہائی سکول قادیان کے ہیڈ ماسٹر رہے اور اب ربوہ میں ایک عرصہ سے ناظر تعلیم ہیں۔آج کل آپ بیمار ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔بہت ہی نیک دل اور سادہ طبیعت بزرگ ہیں۔ایسے پرانے بزرگوں میں سے اب خال خال ہستیاں ہی باقی ہیں۔اولاد : احمد دین مرحوم محمد عبد اللہ مرحوم۔آمنہ قمر۔رشیدہ حضرت میاں محمد علی صاحب رضی اللہ عنہ ولادت: بیعت : ۱۹۰۱ء میاں محمد علی صاحب ولد میاں حسین بخش صاحب شاہ عالمی دروازہ لا ہور نے فرمایا کہ ا۔جب میں نے بیعت کی تو میں تھیئیٹریکل کمپنی میں ملازم تھا۔بیعت کے چندروز بعد میں نے عرض کی کہ حضور مجھے اس ملازمت سے کراہت سی پیدا ہو گئی ہے اس لئے میرا ارادہ ملازمت چھوڑ دینے کا ہے۔فرمایا۔ہرگز نہ چھوڑنا۔روز گار منجانب اللہ ہوتا ہے۔میں آپ کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ ضرور کوئی صورت پیدا کر دے گا۔چنانچہ تھوڑے عرصہ بعد مجھے پرنٹنگ پریس میں بدل دیا گیا کیونکہ خاکسار کمپوزیٹر کے کام سے واقف تھا۔اور تھیئٹر بھی سرکاری تھا اور پر لیس بھی سرکاری۔یہ واقعہ ریاست