لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 299 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 299

299 ایک ڈبہ ریز رو کر وایا ہوا تھا۔جب گاڑی جہلم پہنچی تو وہ ڈبہ ٹرین سے کاٹ کر الگ کر دیا گیا۔بے شمار لوگ جہلم ریلوے اسٹیشن پر جمع تھے اور یہ نظارہ میری آنکھوں کے سامنے ہے۔حضور ریلوے اسٹیشن سے دو گھوڑے والی بند گاڑی میں سوار ہوئے تھے اور دریا کے کنارے ایک کوٹھی میں فروکش ہوئے تھے۔بہت سے لوگوں نے وہاں بیعت کی تھی۔قبلہ والد صاحب وہاں جماعت کے سیکرٹری تھے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب۔مولوی محمد علی صاحب اور بہت سے بزرگ حضور کے ہمراہ تھے۔اگر میں غلطی نہیں کرتا تو مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب شہید بھی حضور کے ہمراہ کوٹھی میں فروکش تھے۔لمبا چوغہ پہنا ہوا تھا ( آپ اب بھی وضو فرماتے ہوئے میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔) جب حضور نے مستورات کی بیعت لی تو خاکسار بھی وہاں موجود تھا۔حضور ایک اونچی جگہ پر تشریف فرما تھے اور مستورات کو کپڑا پکڑایا ہوا تھا جس کے ساتھ انہوں نے بیعت کی تھی۔دوسری عورتوں نے ان عورتوں کے ساتھ ہاتھ لگائے ہوئے تھے۔۲۔پیشی مقدمہ کے لئے جب حضور گورداسپور گئے تھے تو ایک مرتبہ میں بھی وہاں گیا تھا۔۳۔قادیان کی مسجد مبارک میں بھی جب کہ وہ بالکل چھوٹی تھی، نماز میں پڑھنے کا موقع ملا ہے۔آپ نے 1901ء میں بیعت کی جب کہ آپ کی عمر بارہ تیرہ سال کی تھی۔آج کل آپ کی رہائش ۲۸۱ فیروز پور روڈ لاہور میں ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت خان صاحب میاں محمد یوسف صاحب جب راولپنڈی میں سول سپلائز آفیسر تھے تو انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کی کہ حضور میں ریٹائر ہونے والا ہوں اگر اجازت ہو تو توسیع ملازمت کیلئے کوشش کروں کیونکہ مجھے تو سیع مل سکتی ہے مگر حضور نے فرمایا کہ خدمت دین کیلئے قادیان آ جاؤ۔چنانچہ آپ چند سال پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہے۔آج کل کئی سال سے آپ لاہور کی جماعت کے نائب امیر ہیں۔حلقہ ماڈل ٹاؤن کے پریذیڈنٹ بھی ہیں اور باوجود بوڑھا ہونے کے دونوں کام نہایت ہی محنت اور ذوق شوق سے کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر اور صحت میں برکت دے۔آمین۔بہت پایہ کے بزرگ ہیں۔اولاد: محمد داؤ د میاں محمد بیٹی میاں محمد احمد میاں محمد سلیمان میاں مرحوم - محمد سعید میاں محمد اور لیس میاں محمد یونس میاں محمد شعیب میاں محمودہ بیگم - مسعودہ بیگم۔امینہ بیگم مرحومہ۔تنویر بیگم۔