لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 287 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 287

287 (Prostrate Glands) کا اپریشن کروا لیا جائے۔تا یہ ہر وقت کی تکلیف دور ہو جائے۔چنانچہ پہلا اپریشن کامیاب رہا اور ایک ٹیوب کے ساتھ پلاسٹک کی بوتل لگا دی گئی۔گاہے بگا ہے یہ سب کچھ ہسپتال سے صاف کرانا پڑتا تھا۔اس دوران آپ کمزور کچھ زیادہ ہو گئے۔مگر پھر بھی ہمت کر کے عزیز واقارب کی خبر گیری کے لئے چلے جاتے تھے۔چار ماہ بعد اکتوبر میں دوسرا بڑا اپریشن ہوا۔خط و کتابت کے آپ اتنے پابند تھے کہ ہسپتال کے عرصہ میں بھی اپنا پیڈ لفافے اور قلم ساتھ رکھتے تھے اور وہیں سے اپنے بچوں اور عزیزوں کو جو لاہور سے باہر ہیں، اطلاع کرتے رہتے تھے اس اپریشن کے بعد آپ دو دن زندہ رہے۔خون اور گلوکوز وغیرہ ہر طرح دی گئی مگر آخر ۲۷۔اکتوبر کی صبح کو آٹھ بجے کے قریب جان جان آفرین کے سپر د کردی۔انا لله و انا اليه راجعون آپ کی اولا دمندرجہ ذیل ہے۔ا۔فہمیدہ بیگم۔ولادت ۲۷ جولائی ۱۹۱۰ ء وفات ۱۹۳۶ء۔شیخ عنایت اللہ صاحب ولد شیخ عطاء اللہ صاحب کے عقد میں آئیں جن سے دو بچے پیدا ہوئے۔۲۔مرزا عزیز احمد - ولادت ۲۰ دسمبر ۱۹۱۳ء پہلی شادی مرزا محمد شفیع صاحب مرحوم محاسب صدر انجمن احمد یہ قادیان کی دختر امۃ الرشید سے ہوئی جس سے دولڑ کے پیدا ہوئے اور نومبر ۱۹۴۸ء میں فوت ہوگئی۔دوسری شادی منیر اختر دختر نذرمحمد خاں صاحب سے ہوئی۔اس سے ایک لڑکی ہے۔۳۔صالحہ منہاس۔ولادت ۱۰۔جولائی ۱۹۲۷ء۔نصیر احمد منہاس ابن بشیر احمد صاحب رحمانی سے شادی ہوئی جوانی میں ہی بیوہ ہوگئی۔چھ بچے ہیں۔یہ صدمہ مرزا صاحب کیلئے بہت سخت تھا۔۴۔ناصرہ بیگم۔ولادت ۲۲۔دسمبر ۱۹۲۹ ء شادی کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔۵۔رشید بیگم۔ولادت ۲۰۔نومبر ۱۹۳۷ ء۔ان کی شادی عزیز کیپٹن ڈاکٹر صلاح الدین ابن ملک معراج الدین صاحب آف عراق سے ہوئی۔ایک بچی ہے۔۔مرزا خلیل احمد - ولادت ۱۷۔اگست ۱۹۳۲ء۔لاہور میں بسلسلہ ملازمت مقیم ہے۔غیر شادی شدہ۔ے۔مرزا ناصر احمد - ولادت ۴۔دسمبر ۱۹۳۴ ء۔آدم جی جیوٹ مل ڈھاکہ میں بعہدہ مینیجر ملازم ہیں۔ان کی شادی عذرا بنت نسیم احمد انصاری صاحب سے ہوئی۔ایک بچی ہے۔۔مرزا سعید اللہ بیگ۔ولادت ۲۰ جنوری ۱۹۴۰ء ڈھا کہ جیوٹ مل میں بطور سپر وائزر ملازم ہے۔غیر شادی شدہ ہے۔