لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 288 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 288

288 محترم مرزا قدرت اللہ صاحب ولادت : ۲۳ - اکتوبر ۱۸۸۰ء بیعت: ۱۹۰۰ ء وفات : ۲۰ - ستمبر ۱۹۴۸ء محترم مرزا قدرت اللہ صاحب پنجابی کے مشہور شاعر بابا ہدایت اللہ صاحب کے صاحبزادے تھے اور دفتر ایگزامینر میں ملازم تھے۔صحابی تھے۔بڑے ہی دعا گو تھے۔ریٹائر ہونے کے بعد قادیان چلے گئے تھے۔حضرت صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی کوٹھی میں رہا کرتے تھے۔و ہیں فوت ہو کر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔اولاد: کافی اولاد ہوئی مگر کچھ بچپن میں اور کچھ جوانی میں فوت ہو گئی۔اب تین لڑکے اور تین لڑکیاں زندہ ہیں۔حضرت سید سردار احمد صاحب ولادت: ۱۸۸۵ء بیعت : ۱۹۰۰ء حضرت سید سردار احمد صاحب سکنه شاه مسکین ضلع شیخوپورہ ۱۲۹۹ ہجری میں بمقام لاہور اپنے ننھیال میں پیدا ہوئے۔پندرہ سال کی عمر میں ۱۹۰۰ ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور محکمہ ریلوے میں ملازمت اختیار کر لی۔دسہرہ کی رخصتوں میں قادیان گئے اور حضرت اقدس کی بیعت کر لی۔آپ فرماتے ہیں کہ میرا قادیان جانا کسی خاص تحریک کا نتیجہ نہ تھا بلکہ از خود ہی میرے قلب میں ڈالا گیا کہ قادیان جا کر حضرت مرزا صاحب کو ضرور دیکھنا چاہئے۔والدہ اور نانی صاحبہ کو بھی میں نے بتایا کہ میں قادیان جا رہا ہوں۔قادیان پہنچ کر مسجد مبارک میں گیا۔ابھی پہنچا ہی تھا کہ حضرت اقدس تشریف لے آئے اور حضور کی نظر مجھ پر پڑی۔ادھر میں نے بھی حضور کو دیکھا۔پس ایک برقی رو تھی جس نے میرے قلب پر اثر کیا اور مجھے اطمینانِ قلب ہو گیا۔اسی شام کو بیعت کی اور دوروز رہ کر واپس چلا آیا۔سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔