لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 286 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 286

286 رہا۔اس عرصہ میں کئی دفعہ مسجد میں لڑائی جھگڑا بھی ہوا۔آپ نے بڑی دلیری سے بغیر کسی خوف کے ان شریروں کا مقابلہ کیا۔دشمن نے محلہ کے ایک آدمی کو پانچ سو روپیہ کا لالچ دے کر آپ اور آپ کے بڑے بھائی مرزا قدرت اللہ صاحب کے قتل کیلئے اکسایا مگر اس شخص نے اپنے محلہ اور پرانی ہمسائیگی کا حق ادا کرتے ہوئے یہ راز مرزا صاحب پر ظاہر کر دیا تا کہ آپ محتاط رہیں۔ایسا نہ ہو کہ اس کے انکار پر دشمن کسی اور شخص کو نا مزد کر دے۔بہر حال دشمن ایسی کوششوں میں ناکام رہا۔البتہ مقدمہ کے اس فیصلہ پر کہ ہر فریق نماز پڑھنے کا حقدار ہے احباب حلقہ نے اس مستقل جھگڑے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔آپ کو سیر کرنے اور شکار کھیلنے کا بہت شوق تھا۔عموماً کئی کئی میل ہر روز پیدل سیر کرنے چلے جایا کرتے تھے۔آخری دنوں تک پیدل چل لیا کرتے تھے۔اور عزیز واقارب کی خبر گیری ہمیشہ کرتے رہتے تھے۔بچوں کو بھی نصیحت کرتے تھے کہ رشتہ داروں سے ملتے رہنا چاہئے۔کیونکہ تعلقات استوار رہتے ہیں اور تبلیغ ونصیحت کا موقعہ ملتا ہے۔حکمہ تعلیم سے ۱۹۴۲ء میں فارغ ہونے کے بعد آپ نے قادیان جا کر محلہ دارالرحمت میں مولوی ارجمند خان صاحب کا مکان کرایہ پر لے کر رہائش اختیار کی۔پانچ بچے ابھی چھوٹے اور زیر تعلیم تھے۔پینشن میں اخراجات بمشکل پورے ہوتے تھے۔اس لئے کچھ عرصہ بعد ۱۹۴۳ء میں ملٹری اکو نٹس کے محکمہ میں دوبارہ عارضی ملازمت اختیار کر لی۔خود تو لاہور واپس آگئے مگر بیوی بچوں کو قادیان ہی میں رکھا۔آخر ایک سال بعد بچوں کو پھر لاہور میں لے آئے۔سی ایم اے کے دفتر سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فوڈ پر چیزا کا ؤنٹ آفس میں دسمبر ۱۹۴۷ء سے فروری ۱۹۵۰ ء تک ملازمت کی۔پنشن کے موقعہ پر آپ نے اپنے بڑے بھائی مرزا قدرت اللہ صاحب سے جو کہ پہلے ہی قادیان ہجرت کر گئے ہوئے تھے بذریعہ خط مشورہ کیا کہ آیا میں اپنی آدھی پنیشن کمیوٹ کروالوں تا کہ وہ روپیہ کسی تجارتی ادارے میں لگا دیا جائے۔آپ کے بھائی صاحب نے حضرت اقدس سے دعا اور مشورہ کے لئے عرض کیا تو حضور نے فرمایا کہ انہیں کہیں کہ کمیوٹ نہ کرائیں۔اللہ تعالیٰ انہیں لمبی عمر عطا فرمائے گا۔چنانچہ آپ نے ۲۱ سال تک پنشن حاصل کی۔آپ کو وفات سے چند سال پیشتر پیشاب کی سخت تکلیف ہوگئی تھی۔جس کی وجہ سے گھر سے باہر جانے میں بڑی رکاوٹ محسوس کرتے تھے۔آخر ۱۹۶۳ء کے شروع میں یہی فیصلہ کیا کہ پراسٹیٹ گلینڈز