لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 153 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 153

153 ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبد اللطیف صاحب شیخو پورہ میں پریکٹس کرتے ہیں۔پہلے میونسپل کمیٹی شیخو پورہ میں ملازم تھے۔مگر اب کئی سال سے مین بازار میں اپنی ڈسپنسری بنالی ہے۔یہ خلص احمدی ہیں اور جماعت کے ساتھ پوری طرح وابستہ ہیں۔۳۱۳۔اصحاب کی فہرست مندرجہ ”انجام آتھم ، میں ڈاکٹر عبداللہ صاحب کا نام ۲۱۱ نمبر پر ہے۔اولاد عبدالرحیم عبد اللطیف، عبد السلام جناب منشی عبدالرحمن صاحب ( غیر مبائع) ولادت: بیعت : وفات: جناب منشی عبد الرحمن صاحب موچی دروازہ کے اندر رہتے تھے۔ریلوے میں کلرک تھے۔تلاش روزگار میں افریقہ چلے گئے تھے۔شروع خلافت ثانیہ میں وفات پائی۔آپ کا نام ۳۱۳ اصحاب مندرجہ انجام آتھم کی فہرست میں ۲۱۶ نمبر پر ہے۔غالباً یہی بزرگ تھے جنہیں حضرت اقدس نے خود تشریف لے جانے سے قبل ڈیرہ بابا نانک میں ” چولہ صاحب کی تحقیقات کے لئے اور دوستوں کے ہمراہ بھیجا تھا۔اختلاف کے بعد غیر مبائعین میں شامل ہو گئے تھے۔ولادت: حضرت منشی مولا بخش صاحب تحریری بیعت : ۱۸۹۱ء دستی : ۱۸۹۲ء وفات : ۱۴ فروری ۱۹۲۸ء حضرت منشی مولا بخش صاحب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم کے چا تھے۔لودھیانہ کے قریب کسی گاؤں کے باشندہ تھے۔ایک مدت تک لاہور میں ایگزامینر آفس میں کلرک رہے۔آپ کا نام ۳۱۳۔اصحاب کی فہرست میں درج ہے۔آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہیں۔محترم ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب بٹالوی فرماتے ہیں کہ لاہور کے ایک اور بزرگ صحابی کا نام بھی مولا بخش تھا۔وہ بہاولپور ہاؤس میں منصرم تھے۔اولاد: شیخ مبارک اسماعیل صاحب شیخ مسعود احمد صاحب انجنیئر ، شیخ محمد اسحاق صاحب۔