لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 154
154 حضرت میاں نورالدین صاحب ولادت بیعت : وفات: اس نام کے دو صحابی لاہور میں تھے۔ایک کلرک تھے دوسرے پوسٹ میں اول الذکر جھنگ کے باشندہ تھے اور دوسرے گورداسپور کے۔ایک کا نام آئینہ کمالات اسلام کی اس فہرست میں درج ہے جو جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل تھے۔بہشتی مقبرہ قادیان میں ایک صاحب نورالدین کے مدفون ہونے کا ذکر ہے۔اور تاریخ وفات ۱۸ ستمبر ۱۹۳۰ء درج ہے۔پتہ نہیں کون سے بزرگ مراد ہیں۔واللہ اعلم بالصواب حضرت میاں عبدالسبحان صاحب ولادت: بیعت : وفات: میاں عبدالسبحان صاحب حمال یعنی پانڈی تھے۔ہجرت کر کے قادیان چلے گئے۔عام طور پر مکانوں میں سفیدی کرنے کا کام کرتے تھے۔بھائی دروازہ کے کشمیری تھے اور بڑے مخلص تھے۔۳۱۳ اصحاب کی فہرست میں آپ کا نام ۲۷۴ نمبر پر ہے۔بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔حضرت عبداللہ صاحب قرآنی ولادت: بیعت : وفات: حضرت عبداللہ صاحب قرآنی کا نام ۳۱۳۔اصحاب کی فہرست مندرجہ انجام آتھم میں ۲۸۹ نمبر پر ہے۔ایک صاحب عبداللہ صاحب لاہور کا نام بہشتی مقبرہ قادیان میں درج ہے اور تاریخ وفات ۲۱۔اکتوبر ۱۹۱۵ لکھی ہے۔ممکن ہے یہی مراد ہوں۔واللہ اعلم بالصواب حاجی منشی شمس الدین صاحب (جماعت سے الگ ہو گئے تھے ) ولادت: بیعت وفات: حاجی منشی شمس الدین صاحب ایگزامیز آفس میں کلرک تھے۔ابتدائی زمانہ میں حضرت اقدس