لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 107
107 حضرت اقدس کا پہلا فوٹو جو گر دھر لعل فوٹوگرافر انار کلی لاہور نے لیا تھا۔حضرت میاں صاحب نے اسے خرید لیا تھا اور اس کی کا پہیاں کروا کر جماعت میں فروخت کی تھیں۔میرے والد محترم میاں حبیب الرحمن صاحب نے بھی ایک فوٹو خریدا تھا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس کے متعلق فتویٰ پوچھا تو حضور نے میری موجودگی میں فرمایا۔اچھا۔آپ نے بھی خریدی ہے۔ہمارا یہ منشاء تو نہ تھا کہ دوست اس کو خریدیں۔اچھا۔اگر آپ نے لے لی ہے تو کہیں ڈال چھوڑ میں۔۔۔نوٹ : حضرت میاں معراج دین صاحب عمر کے بعض مضامین کی فہرست درج ذیل ہے۔کفارہ پر بدر ۱۶۔فروری ۱۹۰۶ء ,, وحدت پر بدر ۱۶۔مارچ ۱۹۰۶ء وو نیوگ اور طلاق پر بدر ۱۴۔اگست ۱۹۰۳ء آریہ صاحبان کی نیک نیتی اور حق جوئی کا ثبوت "بدر ۲۱۔اگست ۱۹۰۳ ء بدر‘ ۱۷۔جولائی ۱۹۰۳ء بدر ۲۴ - جولائی ۱۹۰۳ء "بدر ۳۱۔جولائی ۱۹۰۳ء 996 اولاد: میاں نذیر احمد۔میاں بشیر احمد۔میاں علاؤ الدین۔میاں نورالدین۔میاں صلاح الدین مرحومین۔(نوٹ: میاں نذیر احمد صاحب نے کچھ عرصہ الفضل“ میں بطور اسٹنٹ ایڈیٹر بھی کام کیا تھا۔) میاں محمد اسلم صاحب۔میاں محمد سلطان نصرت۔دختران: رقیه بیگم مرحومہ مبارکہ بیگم مرحومہ لیڈی ڈاکٹر زبیدہ خاتون، خورشید بیگم صاحبہ امتہ القیوم صاحبه فرخندہ سلطان عذرا بیگم مرحومہ۔حضرت سید فضل شاہ صاحب ولادت : ۱۸۶۰ء بیعت : ۲۔جنوری ۱۸۹۱ء وفات : یکم فروری ۱۹۲۴ء حضرت سید فضل شاہ صاحب حضرت سید ناصر شاہ صاحب جن کا ذکر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں خصوصاً حقیقۃ الوحی میں آتا ہے کے بڑے بھائی تھے۔محلہ ستھاں لاہور میں رہتے تھے۔ابتدا میں کچھ عرصہ ریاست جموں و کشمیر میں بھی ملازمت کی۔بڑے عبادت گزار تھے۔محترم ڈاکٹر