تاریخ افکار اسلامی — Page 78
تاریخ افکار را سلامی ZA مطابق تم عمل کرو ورنہ خدا ناراض ہوگا۔وہ یہ بھی کہتے تھے کہ اجتہاد بالرائے اختلاف بڑھانے کا سبب ہے ایک انسان کوئی رائے رکھتا ہے اور دوسرا کوئی کسی کی رائے کو الہی منشاء “ قرار دیا جائے اور کس کی رائے کو مسترد کیا جائے۔اس بنا پر ایسی سوچ رکھنے والے علماء کے سامنے جب بھی کوئی سوال آتا اور قرآن کریم یا حدیث صحیح میں اس کا حل نہ ملتا تو وہ اس سوال کا جواب نہ دیتے یا بامر مجبوری اگر جواب دینا پڑ نا تو ساتھ کہہ دیتے کہ یہ میری رائے ہے۔اگر یہ غلط ہے تو یہ میری سمجھ کا قصور ہے اور اگر خدا کے نزدیک یہ درست ہے تو یہ میری خوش قسمتی ہے یا ایک دفعہ حضرت ابن عباس سے ایک سوال پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کا آذری۔سائل نے عرض کیا اپنی ذاتی رائے بتا دیجیے۔آپ نے جواب دیا۔اللہ سے ڈرتا ہوں کہ پھسل جاؤں اور غلط بات کہہ بیٹھوں۔امام مالک کہتے ہیں کہ میں نے اپنے شہر کے بعض علماء کو دیکھا ہے جب ان سے کسی دینی مسئلہ کے بارہ میں کوئی سوال کیا جاتا تو انہیں یوں محسوس ہوتا جیسے موت ان کے سر پر منڈلا رہی ہے۔مدینہ کے مشہور تابعی فقیہ قاسم بن محمد بن ابی بکر ایک دفعہ حج پر گئے تو منی میں ان سے بے شمار سوال کئے گئے وہ اکثر سوالات کے جواب میں کہتے۔لا اذرى لا أعلم میں نہیں جانتا مجھے اس کا جواب معلوم نہیں۔آخر میں تنگ آکر آپ نے کہا وَاللهِ مَا نَعْلَمُ مَا تَسْتَلُوْنَنَا وَلَوْ تَعْلَمُ مَا كَتَمْنَا حم۔امام شافعی کہا کرتے تھے کہ حدیث پر عمل کرو اور رائے کو ترک کر دو گے امام مالک اس بات کو سخت نا پسند کرتے کہ فرضی سوال کئے جائیں۔سوال کرنے والے سے آپ اکثر پوچھ لیا کرتے تھے کہ یہ واقعہ ہوا ہے یا فرض کر کے تم پوچھ رہے ہو۔شے اس کے بر خلاف اہل عراق خاص طور پر نفی فرضی سوال بنا کر ان کے جواب تیار کرتے اور کہتے کہ لوگوں کی رہنمائی اور ازدیاد علم کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے تا کہ وقت پڑنے پر جواب دینے میں آسانی ہو۔보 كان يقول ابو بكر الصديق هذا رأيي فان يك صوابا فمن عند الله وان یک خطاً فمتى ومن الشيطان ( الامام الشافعی صفحه ۱۰۴ ابو حنيفه صفحه ۱۴۷) الامام الشافعي صفحه ۱۰۴ مالک بن انس صفحه ۹۰ قال الشافعي عليكم بحديث رسول الله صلى الله عليه وسلم ودعوا الراى الامام الشافعي صفحه ۱۰۷) الامام الشافعي صفحه ۲۴۲ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں الامام الشافعی صفحه ۱۳۹۰۱۱۷ - مالک بن انس صفحه ۲۱۸۰۹۱۰۵۱ - (محاضرات في تاريخ المذاهب الفقهيه صفحه ۴۳۰ ابو حنيفه صفحه ۱۵۱۰۱۵۰ - الامام احمد بن حبل صفحه (۲۱۸)