تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 232 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 232

تاریخ افکا را سلامی ۲۳۲ کہ تم یہ ذمہ داری قبول کر لو اور اگر تم اپنے بعد مجھے اپنا جانشین بنانا منظور کر لو تو میں اس معاملہ میں تمہاری مددکروں گا اور دنیا میں جا کر اس ذمہ داری سے مکر جائیں گے اور علی کی حمایت و حفاظت نہیں کریں گے۔چنانچہ آیت کریمہ میں الفاظ الانسان اور ظَلُومٌ جَهُولٌ “ سے مراد ابوبکر ہیں اور آیت کریمہ كَمَثَلِ الشَّيْطَنِ إِذْ قَالَ لِلْإِنسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بر من میں الشیطان سے مراد ( العیاذ باللہ ) عمر ہیں اور الانسان سے ابو بکر۔“ ابوبکر مغیرہ اور اس کے گروہ کے دوسرے سرغنوں کو بھی خالد بن عبد الله القمری نے ہی گرفتار کر کے سب کو تارکول سے جلا دیا ہے الازليه - یہ فرقہ علی اور عمر دونوں کے ازلی ہونے کا قائل تھا البتہ وہ پھلی کو ” نور“ اور نمائندہ خیر مانتا تھا اور عمر کو ظلمت اور نمائند ہ شر۔جو علی کو پریشان کرنے کے لئے مقرر ہے۔ظاہر ہے کہ اس فرقہ نے یہ خیال مجوس اور مویہ سے مستعار لیا ہے۔۵ - المَنْصُورِيه ي فرقه ابو منصور انجلی کا پیرو تھا۔ابومنصور امام محمد با فرز کا مقرب شاگرد تھا اُن کی وفات کے بعد اُس نے دعوی کیا کہ وہ امام محمد باقر کا نائب اور وصی ہے اس کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ آیت کریمه وَإِن يَرَوْا كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ سَاقِصا کے میں حسف “ سے مراد السفّاقِنَ وہ خود ہے۔اُس نے آسمان پر جا کر اللہ سے اپنے سر پر ہاتھ پھروایا اور پھر وہاں سے نازل ہو کر دُنیا کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوا۔اُس کا یہ نظریہ بھی تھا کہ سات نبی قریش سے مبعوث ہوئے ہیں اور سات ہی اس کے قبیلہ بنو عجل سے مبعوث ہوں گے۔اس فرقہ کا یہ بھی نظر یہ ہے کہ قیامت سے مراد اسی دُنیا کے انقلاب ہیں۔نعماء دنیا جنت ہیں اور مصائب الدنیا دو زخ۔ابومنصور اپنے پیرووں کو یہ تلقین کرتا تھا کہ جب بھی موقع ملے اپنے مخالفین کا گلا گھونٹ دیا کرو۔والی عراق یوسف ثقفی نے جو حجاج ثقفی کا بھتیجا تھا ابو منصور کو گرفتار کر کے سُولی دے دیا اور اُس کے اتباع کو مختلف علاقوں میں تتر بتر کر دیا۔↓ ✓۔الحشر : ۲۱۷ الفرق بين الفرق صفحه ۱۸۱ حاشیه - فرق الشيعة صفحه ٦٣ اعتقادات فرق المسلمين و المشركين صفحه ۶۱ الطور : ۴۵ یا در ہے کہ بنو جیل کا تعلق بھی بنور بیعہ سے تھا جسے بنو مصر خصوصاً قریش سے خدا واسطے کا بیر تھا۔مسیلمہ کذاب کے قبیلہ بنو حنیفہ کا تعلق بھی بنور بیعہ سے تھا۔کما مر الفرق بين الفرق صفحه ۱۸۶ - فرق الشيعة صفحه ۳۸