تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 3 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 3

کے مطالب کو اس زمانہ کے لوگ بھلا دیں گئے اور عمل چھوڑ دیں گے۔اس زمانہ کے لوگوں کی مسجدیں دیکھنے میں بڑی شاندار اور آبا نظر آئیں گی لیکن ہدایت اور رشد سے خالی ہوں گی۔اس زمانہ کے لوگوں کے علماء آسمان کے نیچے لینے والی ساری مخلوق میں سے بدتر اور شریر تر ہوں گے ان میں سے فتنے اٹھیں گے اور ان میں ہی لوٹ جائیں گے یعنی سارے فتنوں کی جڑ اور ساری خرابیوں کا سر چشمہ وہی علماء ہوں گئے۔اس قسم کی پیشگوئیوں کا مقصد دراصل سنمبیہ تھا کیونکہ انذاری پیشگوئیوں میں یہ حکمت مخفی ہوتی ہے کہ اگر کوشش کی جائے اور وقت پر سمجھ سے کام لیا جائے اور نفسانی خواہشات کی پیروی سے اجتناب کیا جائے تو مصیبت ٹل سکتی ہے لیکن افسوس کہ اس حکمت کو نہ سمجھا گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتحاد کے بارہ میں جو ہدایات دی تھیں انہیں نظر انداز کر دیا گیا اس طرح مسلمان فرقہ بندی میں یہود سے بھی بڑھ گئے اور تفریق کا شکار بن کر اپنی عظمت اور اپنی شوکت کو کھو بیٹھے۔