تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 4 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 4

تاریخ افکا را سلامی مسلمان کون ہے؟ فرقہ بندی پر بحث کرتے ہوئے سب سے پہلے یہ سوال سامنے آتا ہے کہ مسلمان کون ++ ہے۔اس سوال کے مندرجہ ذیل جواب دیئے گئے ہیں۔الف - وہ شخص مسلمان ہے جو اللہ تعالیٰ کو ایک جانتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا اقرار کرتا ہے اور یہ مانتا ہے کہ کُلُّ مَا جَاءَ بِهِ رَسُولُ اللهِ فَهُوَ حَقٌّ۔معتزلہ کے مشہو ر امام ابو القاسم عبدالله احمد بن محمود الكعبي شيخ المعتزله المتوفى 319 ھ نے مسلمان کی یہی تعریف کی ہے۔(تفصیلی حوالہ حاشیہ میں ملاحظہ ہو ) لے۔ب:۔خراسان کے المجسمه (الکرامیہ) کہتے ہیں کہ وہ شخص مسلمان ہے جو کلمہ شہادت پڑھتا ہے ان کا قول ہے۔كُلُّ مَنْ قَالَ لَا إِلهَ إلا الله مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ فَهُوَ مُؤْمِنٌ مُسْلِمٌ سَوَاءٌ كَانَ مُخْلِصًا فِيْهِ أَوْ مُنَافِقًا - ان دونوں نظریوں پر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ غیر مسلموں کے کئی فرقے یہ دونوں باتیں مانتے ہیں مثلاً اصفہان کے یہودی جنہیں عیسویہ بھی کہا جاتا ہے وہ یہ مانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بچے نبی تھے اور ان کی لائی ہوئی شریعت بھی برحق ہے لیکن وہ صرف عرب کے نبی ہیں۔اسی طرح یہود کا ایک اور فرقہ موشنگانیہ کا نظریہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بچے نبی ہیں ان کی شریعت پر حق ہے لیکن وہ یہود کے علاوہ باقی ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔یہود کے لئے ان کا اتباع ضروری نہیں۔پس کیا مذکورہ بالا تعریف کے مطابق ایسے فرقے مسلمان شمار ہوں گے؟ ج وہ شخص مسلمان ہے جو کلمہ شہادت کا اقرار کرتا ہے کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز ج:۔پڑھتا ہے اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے۔ل العبر و ديوان المبتدأ والخبر في أيام العرب والعجم والبربر و من عاصرهم من ذوى السلطان الأكبر جلد ۲ صفحه ۱۷۲ (و هو تاريخ ابن خلدون ( علامه عبد الرحمن بن محمد بن خلدون المغربي ناشر دار الكتب اللبناني۔بیروت لبنان۔طبع ۱۹۸۱ء ل الْفَرْقُ بَيْنَ الْفِرَق فيها